155

ایشز: مسلسل شکستوں کے بعد انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے 388 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے جواب میں انگلینڈ میچ کی چوتھی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بناسکا۔

یاد رہے پانچ میچز کی یہ سیریز انگلینڈ پہلے ہی 0-3 سے ہار چکا ہے، لیکن چوتھا ٹیسٹ آخری گیند تک دلچسپ مقابلے کے بعد بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 265 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔
جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 294 رنز اور دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 270 رنز بنائے۔

آسٹریلوی کی جانب سے عثمان خواجہ نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنا کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ میچ کے اختتام پر عثمان خواجہ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 14 سے 18 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں