155

پی ایس ایل سے چند روز قبل پی سی بی کے دس ملازمین کورونا کا شکار

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں چند دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے کورونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اب تک مجموعی طورپر دس کوویڈ کیسز پازٹیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسز میں زیادہ تر چھوٹے درجے کا اسٹاف شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے چار ملازمین کے کوویڈ پازیٹو رپورٹس پر بورڈ نے تمام اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے تھے، سب کیسز کی رپورٹس ملا کرمجموعی طورپر دس افراد ایسےہیں جن کی رپورٹس پازٹیو آچکی ہیں۔
پی سی بی کے ایک عہدیدار نے ایکسپریس نیوز کو کوویڈ کیسز پازٹیو آنےکی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جن ملازمین کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں، وہ اس وقت اپنے گھروں پر ہی قرنطنیہ کررہےہیں۔ جبکہ دفتر میں بھی کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں