211

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ٹک ٹاک پر ریلیز کر دیا گیا

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ آفیشل انٹرٹیمنٹ پارٹنر ٹک ٹاک پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ترانے کا ٹائٹل ’آگے دیکھ‘ کو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز سے چار چاند لگائے ہیں جبکہ اس گانے کو عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے۔

ہر سال شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لیے میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے ترانہ ریلیز کیا جاتا ہے اور اس بار ٹک ٹاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ سب سے پہلے اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا ہے۔
ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹیمنٹ پارٹنر ہے جبکہ اس ترانے کو بھی ٹک ٹاک نے اسپانسر کیا ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں