227

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز کی دھواں دھار بیٹنگ

راچی: پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے لاٹھی چارج کر کے پشاور زلمی کے بولرز کو بے بس کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز احسن علی اور وِل اسمیڈ نے کیا اور 12 اوورز میں 8.70 کی اوسط سے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز اسکور کیے۔ اس دوران احسن علی نے 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اسمیڈ نے 39 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کیے۔

وِل اسمیڈ  47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر عثمان قادر کے 16ویں اوور کی تیسری گیند پر  155 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں 156 کے مجموعی اسکور پر احسن علی بھی عثمان قادر کا ہی شکار بنے۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ زلمی کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی بھی کورونا کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ’کل کے میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا‘ جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن اچھی ہے بڑا ہدف دے کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان)، وِل اسمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نوز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ: شعیب ملک(کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر شامل ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں