282

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر بے بس

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 14 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں دونوں دفاعی چیمپئنز ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، اب تک لیگ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان آج بھی فتح کا عزم لیے میدان میں اترے ہیں۔

ملتان سلطانز اننگز
ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، سلطانز کے کپتان اس بار لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 30 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔

صہیب مقصود آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو 13 کے انفرادی اور 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں 78 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 31 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اگر ملتان سلطانز کی بات کی جائے تو رضوان الیون نے لاہور قلندرز، کراچی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک ایک میچ کھیلا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کیں شاہ نواز دھانی اور اسراراللہ کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئی بھی تبدیلی نہیں کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

پاول اسٹرلنگ، ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، مبشر خان، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی (نائب کپتان)، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لانگے

ملتان سلطانز اسکواڈ

محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوش دل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عباس آفریدی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، انور علی اور رومان رئی

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں