319

پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا ہے اور دونوں نے 53 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس کے بعد زازئی 53 کے مجموعی اور 41 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کامران اکمل 21 کے انفرادی جبکہ 74 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر عامر یامین نے حیدر علی کو پویلین لوٹنے پر مجبور کیا، یوں زلمی کو 103 پر تین وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر اب تک کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی نے تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ کراچی کنگز نے تین میچز کھیلے جن میں اُسے مسلسل شکست کا سامنا رہا۔

اسکواڈ کراچی کنگز

بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، کوک بین، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طحہٰ خان، محمد عمران جونیئر

پشاور زلمی اسکواڈ

کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، روتھر فورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض (کپتان)، سلمان ارشاد، عثمان قادر محمد عمیر

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں