296

لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔
قلندرز سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

سرفراز احمد(کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، جیسن روئے، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، لک ووڈ، جیمز فلکنر، غلام مدثر

لاہور قلندرز اسکواڈ

شاہین آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، پل سولٹ، ہیری بروک ڈیوڈ وائز، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں