291

لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: پاکستان سپرلیگ 7 کے 17ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، جس پر لاہور کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی اور 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا لیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا 17واں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس میں سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز اننگز
لاہور قلندرز کو اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ عبداللہ شفیق 5 کے مجموعی اسکور پر انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹے، بعد ازاں کامران غلام اور فخر زمان نے سلطانز کے بولرز کا پُراعتماد انداز سے سامنا کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروک کھیلے پھر 91 کے مجموعی اسکور کامران غلام 42 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد فخر زمان 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد 60 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کی گیند پر بونڈری مارنے کے چکر میں شاہ نواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لاہور قلندرز کو 160 یا 170 تک روکنے کی کوشش کریں گے، تجربہ کرنے کے لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس کا کوئی مسئلہ نہیں ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران خان، بلیسنگ مزربانی،
شاہنواز دھانی

لاہور قلندرز اسکواڈ: فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروکس، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں