376

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپرلیگ 7 کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کا 23واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس کراچی کنگز کے حق میں رہا۔

کراچی کنگز اننگز
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور انہیں آغاز اچھا نہ مل سکا کیونکہ 5 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم دو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد جوئے کلارک اور شرجیل خان نے اسکور کو 77 تک پہنچایا تو کلارک 70 کے مجموعی جبکہ 40 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر 84 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان بھی 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قاسم اکرم 109 اور روحیل نظیر 21 رنز بنا کر 118 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز مسلسل 7 میچز میں شکست کے بعد پلے آف راؤنڈ سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ ملتان سلطانز 7 میں سے 6 میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں