400

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی۔ شکست کے بعد کراچی کنگز کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان ناٹ آؤٹ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 41، ایلکس ہیلز 34، ریسی وین ڈر ڈوسین 22 اور کولن منرو 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی دو گیندوں پر 10 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عامر یامین ار تبریز شمسی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم ناٹ آؤٹ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عرفان خان نیازی 30، وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روزنگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12 شرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 جبکہ رمان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ لی۔بشکریہ ایکسپریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں