Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

’ستارہ امتیاز یہ گھوم رہا ہے’، مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر کڑی تنقید

Daily Rehbar اکتوبر 8, 2019
l_206144_112459_updates

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان اسٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔

ریہرسل کے دوران مہوش حیات کے بولڈ ڈانس اسٹیپس اور ان کا گلابی ٹراؤزر شرٹ زیب تن کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ پر برس پڑے۔

بنت حوا نامی مداح نے مہوش حیات کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرینڈ ٹھیک نہیں ہے، آپ جو بھی پہنیں لیکن اسے اسکرین پر عام نہ کریں۔

روما نامی مداح نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ بیہودہ کچھ نہیں ہوسکتا تھا؟ کیا آپ اس طرح پاکستان کی ثقافت کو پھیلا رہی ہیں؟

بعدازاں روما نامی مداح نے مزید لکھا کہ بالی وڈ کی نقل کرنا کیوں ضروری ہوتی ہے اپنے کوئی رنگ نہیں دکھا سکتے؟

جب کہ مدیحہ اکرام نامی مداح نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ستارہ امتیاز یہ گھوم رہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے تنقید کی زد میں نہ صرف مہوش حیات آئیں بلکہ احسن خان کو بھی نہیں بخشا گیا۔

کچھ پرستاروں نے کہا کہ احسن خان رمضانوں کے پروگرام کے میزبان بنتے ہیں اور پھر ایسی پرفارمنس بھی دیتے ہیں، کوئی ایک چیز کرلیں۔

یاد رہے کہ مہوش حیات سے گزشتہ دنوں تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے کشمیر کے مسئلے پر سوال کیا کہ’ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، کیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟‘

اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’انہیں اس حوالے پر تبصرہ کرنے سے منع کیا گیا ہے‘ اس جواب کے باوجود رپورٹر نے ان سے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ مہوش حیات نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

مہوش حیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعدازاں مہوش حیات نے اس کی وضاحت بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کیا برف جِلد کو خوبصورت بنا سکتی ہے؟
Next: سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.