daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
مدینہ مارکیٹ گلگت میں قائم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف، انچارج کو بھاری سزا سنا دی گئی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن مدینہ مارکیٹ کے انچارج پر 85 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج ایف آئی اے امیر حمزہ نے کی، جنہوں نے ملزم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے 85 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی رقم فوری طور پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدعنوانی کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو مزید سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
