Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اشاروں سے چلنے والا گوگل کا جدید اسمارٹ فون

Daily Rehbar اکتوبر 17, 2019 1 minute read
206616_569512_updates

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا ’Motion Sense‘ یعنی اشاروں سے چلنے کی خصوصیت رکھنے والا ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ رواں ماہ کے آخر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گوگل کمپنی نے گزشتہ روز نیویارک میں نقب کشائی کی تقریب کے دوران ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘کا اعلان کیا جو کہ 5.7 اور 6.3 انچ کی ڈسپلے کے ساتھ 799 اور 899 ڈالرز میں اس ماہ کے اختتام میں صارفین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فون کے او ایل ای ڈی (OLED) ڈسپلے کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارفین کو اسکرولنگ اور بہتر طریقے سے گیم کھیلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی، صارفین اس فون کو آج سے ہی آرڈر کرسکتے ہیں جب کہ اس کی شپنگ 24 اکتوبر سے کی جائے گی۔

دونوں اسمارٹ فون اینڈرائید 10 ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ فون کا خاص کیمرہ جو کہ 16 میگا پکسل اور 12.2 میگا پکسل ہوگا اس کے ’نائٹ موڈ‘ سے صارفین رات میں آسمان پر جگمگاتے ستاروں کو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکیں گے، جو کہ اس سے قبل دیگر موبائل فون کے نائٹ موڈ فیچر سے نہیں ہوسکتے۔
گوگل پکسل فون کے ’نائٹ موڈ‘ سے کھینچی گئی تصویر۔۔۔۔۔ فوٹو: بشکریہ میش ایبل

اس کے علاوہ فون کی کچھ خصوصیات چند ماہ پہلے لیک کر دی گئی تھیں جن کی تصدیق گوگل نے حال ہی میں ہونے والی تقریب میں کی جس میں فون کو ان لاک کرنے کے لیے ’فیس آٗی ڈی‘ کا فیچر شامل تھا۔

’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ میں ایک ’Motion Sense‘ نامی خصوصیت بھی موجود ہے جس سے فون آپ کے ہاتھوں کے اشارے سمجھ کر کام کرے گا یعنی اس کے لیے آپ کو فون کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دونوں پکسل فون کے ماڈل میں 6 جی بی ریم اور اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ہوگا جب کہ دونوں فون 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ میسر ہوں گے، صارفین اگر زیادہ اسٹوریج والا فون لینے کے خواہشمند ہوں گے تو انہیں اس کے لیے 100 ڈالر اضافی دینے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گوگل ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ کی نقب کشائی سے قبل ہی متعدد لیکرز اس کے تمام تر فیچرز قبل از وقت ہی صارفین کے سامنے منظر عام پر لے آئے تھے جس کی وجہ سے اس فون کی نقب کشائی کی تقریب نے لوگوں کو زیادہ حیران نہیں کیا کیونکہ وہ اس فون کی زیادہ تر خصوصیات سے واقف تھے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شاہی جوڑے کا دورہ دنیا کو پاکستان کی مثبت پہچان کرائے گا، مہوش حیات
Next: خان صاحب! ایسا نہ ہو دیر ہو جائے ،،،، تحریر یاسر : انصار عباسی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.