Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • گلگت بلتستان

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

Daily Rehbar دسمبر 1, 2019
siachin

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیاچن میں بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا، اس دوران اچانک برفانی تودا گرگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی گاڑی ملبے تلے دب گئی اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں اہلکار ہائپوتھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانے کے باعث دم توڑ گئے۔

رواں ماہ برفانی تودہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلا واقعہ 19 نومبر کو اسی مقام پر ہوا تھا جس میں 4 بھارتی فوجی اور 2 قلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ رواں برس کا یہ چوتھا واقعہ ہے مجموعی طور پر ان واقعات میں صرف ایک سال میں ایک درجن سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔ سردی کے موسم میں سیاچن میں برفانی تودوں کا گرنا معمول ہے اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سے بھی گرجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں گولی سے زیادہ ہلاکتیں موسم کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر داخلہ راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ موسم کی وجہ سے بھارتی فوج کے 869 فوجی سیاچن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اداروں کو ایک دوسرے سے اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے، فوادچوہدری
Next: کون سا کھانا انسان کو موٹا نہیں کرتا، ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.