Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ناسا کی ’انسانی کیلکولیٹر‘ 101 سالہ کیتھرین جونسن انتقال کرگئیں

Daily Rehbar فروری 26, 2020 1 minute read
katherinejohnsonx

امریکا کی مشہور سیاہ فام خاتون ریاضی داں کیتھرین جونسن پیر کے روز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ میں انہیں ’’انسانی کیلکولیٹر‘‘ بھی کہا جاتا تھا کیونکہ آج سے 60 سال پہلے، جب کمپیوٹر کا رواج نہیں تھا، تو انہوں نے بڑی کامیابی سے ایسا پیچیدہ حساب لگایا جو اوّلین امریکی کو خلاء میں پہنچانے سے لے کر چاند پر انسان کے پہلے قدم تک، ہر مرحلے میں انتہائی اہم اور مفید ثابت ہوا۔

ناسا اور خلائی تحقیق کےلیے ان کی خدمات ایک لمبے عرصے تک گمنامی میں پڑی رہیں، یہاں تک کہ 2015 میں امریکی صدر بارک اوباما نے انہیں ’’صدارتی میڈل برائے آزادی‘‘ دیا جو امریکا کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھی ہے۔

اس کے بعد ہالی ووڈ فلم ’’ہڈن فیگرز‘‘ (Hidden Figures) کو 2017 میں آسکر ایوارڈ کےلیے نامزد کیا گیا۔ 2016 میں یہ فلم کیتھرین جونسن سمیت ایسی تین سیاہ فام خواتین کی زندگی پر بنائی گئی تھی جنہوں نے ناسا میں کام کیا تھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

ناسا کے سربراہ جم برائیڈنسٹائن نے کیتھرین جونسن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کی ہیرو تھیں جن کی غیرمعمولی ریاضیاتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کیتھرین کو باہمت خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناسا کی تاریخ میں کئی اہم سنگِ میل ایسے بھی گزرے ہیں جن تک رسائی ان کی مہارت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

کیتھرین جونسن 1918 میں امریکا کے ایک غریب سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی عمر ہی سے انہوں نے ریاضی میں اپنی خداداد صلاحیت منوانا شروع کردی تھی۔ یہ رجحان دیکھتے ہوئے کیتھرین کے والد نے بھی پورا ساتھ دیا، یہاں تک کہ انہوں نے 1937 میں ویسٹ ورجینیا اسٹیٹ کالج سے صرف 19 سال کی عمر میں امتیازی نمبروں کے ساتھ ریاضی میں بی ایس کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ امریکا میں وہی زمانہ تھا جب وہاں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا تھا اور ان پر اچھی تعلیم سے لے کر اچھی ملازمتوں تک، کم و بیش ہر چیز کے دروازے بند تھے۔

ابتدائی چند سال تک انہوں نے مختلف جگہوں پر ریاضی کی تدریسی ملازمت کی لیکن 1953 میں انہیں ’’نیشنل ایڈوائزری کمیٹی فار ایئروناٹکس‘‘ (NACA) میں بطور ’’کمپیوٹر‘‘ ملازمت مل گئی جہاں ان کا کام طیاروں کی اُڑان سے متعلق حساب لگانا ہوتا تھا۔ یہیں سے انہوں نے پیچیدہ ریاضیاتی مسائل میں اپنی غیرمعمولی صلاحیت منوانا شروع کی اور وہ پہلی امریکی خاتون ریاضی دان بھی بنیں جن کا نام تکنیکی رپورٹ میں بطور ماہر شامل کیا جانے لگا۔

1958 میں ’’ناکا‘‘ ختم کرکے اس کی جگہ ’’ناسا‘‘ (نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) بنایا گیا تو کیتھرین اس ادارے کے اوّلین ریاضی دانوں میں شامل تھیں۔ یہاں بھی انہوں نے اپنی ماہرانہ خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

امریکا اور سابق سوویت یونین کے مابین خلائی دوڑ میں کیتھرین نے خلاء میں بھیجی جانے والی انسان بردار پروازوں کے راستوں (ٹریجکٹریز) کا محتاط اور غیرمعمولی طور پر درست حساب لگایا۔ بعد ازاں چاند تک جانے والے انسان بردار اپالو مشنز اور خلائی شٹل تک کے راستے ان ہی کے لگائے گئے حساب کی بنیاد پر طے کیے گئے۔

1960 کے عشرے سے پہلے ہی اگرچہ ناسا میں کمپیوٹر کا استعمال شروع کردیا گیا تھا لیکن کچھ خلاء نوردوں کو کیتھرین جونسن کے کام پر اتنا اعتماد تھا کہ وہ کیتھرین کے لگائے ہوئے حساب ہی پر بھروسہ کرتے تھے، چاہے کمپیوٹر سے کچھ بھی پتا چلتا رہے۔

وہ 1988 میں ناسا سے ریٹائر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے سماجی خدمت اور بچوں کو شوقیہ ریاضی پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ اپنے پڑنواسوں اور پڑنواسیوں کو سائنس اور ریاضی پڑھنے کی اکثر ترغیب دیتی رہتیں۔

ان کا انتقال 24 فروری 2020 کو نیوپورٹ نیوز، ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم
Next: کورونا وائرس کیا ہے؟ ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.