Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

شادی سے پہلے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

Daily Rehbar مارچ 10, 2020
Health

چونکہ یہ شادیوں کا موسم ہے تو شادی سے پہلے لی جانے والی سب سے بڑی ٹینشن کا ذکر بھی ضروری ہے۔

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یقینا آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ کس ٹینشن کا ذکر کیا جا رہا ہے ۔لہنگا فٹ ہونے کی ٹینشن ،آستینوں میں بازو زیادہ بھاری لگنے کی ٹینشن یا پھر میک اپ میں آنٹی والا لک آنیکی ٹینشن۔

ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کے لئے نہ صرف بہترین لباس ،خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتاہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ(وزن ) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے شادی سے پہلے ہر دلہن کے سر پروزن کم کرنے کی دھن سوار ہو جاتی ہے۔

اگر آپ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے تو شادی سے کم از کم 6سے8ہفتے پہلے ایکٹو ہو جائے ،کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے ،یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اپ لک کا انتخاب کرے ،جو اس کو خوبصورت و پرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔

اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی ،دبلی اور مزید جاذب نظر لگ سکتی ہیں۔

آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں ،سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں ،پھر اسی طرح اٹھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں ۔جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔

دن میں روزانہ 15سے 20منٹ یہ عمل کریں ۔وقت کے ساتھ بیٹھنے،اٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔

اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازوؤں کے سامنے بالکل سیدھے کرلیں ،پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں ۔ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں ۔آغاز میں یہ عمل 10مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں ۔

اگر آپ کی چن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے ۔اس کے لئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چن کو آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔

گالوں کو نارمل رکھنے کے لئے پاوٹ (ہونٹ لٹکانا) بنائیں۔

شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔

اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتاہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی بر قرار رکھی جا سکتی ہے ۔ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے ۔

شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کردیں ۔ذیل میں دی گئی ورزش کو آپ کے صرف 14منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔

ہر ورزش کے لئے دو منٹ مختص کریں۔

ڈائٹ پلان

ایکسر سائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے ،وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے ۔اسی لئے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔

آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھر پور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسر سائز کر سکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔

علاوہ ازیں دوران ڈائٹ جن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے وہ ذیل میں درج ہیں۔

کم کھائیں لیکن اپنے ڈائٹ چارٹ میں زیادہ غذائیں شامل کریں۔

دن بھر کی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کیجیے۔

چینی اور ریفائنڈ کار بوہائیڈریٹ کی مقدار کم کردیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بلاول اورمریم گرمی میں کسی گاؤں میں جائیں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگا، بشریٰ انصاری
Next: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، تعداد 18 ہوگئی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.