Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

غرقابی کے شکار جزیروں کو بحال رکھنے والی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی

Daily Rehbar مئی 19, 2020 (Last updated: مئی 19, 2020)
2042459-island-1589745017-869-640x480 (1)

مالدیپ: آب و ہوا میں تبدیلیوں اور سمندروں کے بلند ہوتی ہوئی سطح سے چھوٹے مگر آباد جزیرے بھی تیزی سے سکڑ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ ایک عرصے سے ماہرین کے لیے دردِ سر بنا ہوا تھا لیکن میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اس کا حل ایک مؤثر ٹیکنالوجی کی صورت میں پیش کیا ہے۔

اگرچہ یہ نظام کچھ وقت لیتا ہے لیکن پانی کی لہروں میں سمندر برد ہونے والی مٹی کو بہنے سے روکتا ہے اور اسے دوبارہ جزیرے کا رقبہ بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ تجرباتی طور پرصرف چار ماہ میں مالدیپ کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر کل 10,600 مکعب فٹ مٹی جمع ہوئی ہے جس سے پورے جزیرے کے بیرونی کنارے ڈیڑھ فٹ تک وسیع ہوئے ہیں۔

ایم آئی ٹی کے سائنسداں اسکائلر ٹبٹس کے مطابق مٹی کی ساختوں کو ازخود منظم کیا جاسکتا ہے جو ایک پائیدار ٹیکنالوجی ہے جس کی بدولت چھوٹے جزیروں کو ہمیشہ کے لیے غائب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس عمل کو جنگلات کے انتظام کی طرح قرار دیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں غبارے نما آلات کو سمندری فرش پر بچھایا جاتا ہے اور آتی جاتی لہریں اس میں مٹی ڈالتی رہتی ہیں۔ اور اس کے بعد مٹی کو کناروں تک لایا جاتا ہے۔ یہ سب قدرتی عمل کے تحت ہوتا ہے اور یوں مٹی جمع ہوتی رہتی ہے۔ کئی ماہ قبل یہ منصوبہ مالدیپ کے ایک جزیرے پر شروع کیا گیا اور صرف چار ماہ کی مدت میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو نیچے کی تصویر سے دیکھی جاسکتی ہے۔

ایک سروے کے تحت دنیا بھر کی 40 فیصد آبادی ساحلوں کے قریب رہتی ہے اور سمندری لہریں ساحلی کناروں کو تیزی سے نگل رہی ہیں۔ اس طرح یہ کیفیت ایک بحران کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ اگرچہ اس کے لیے بھاری مشینوں سے سمندری ریت کو دوبارہ کناروں تک لایا جاتا ہے لیکن یہ مہنگا، وقت طلب اور مشکل طریقہ ہے۔

ایم آئی ٹی کا بنایا ہوا نظام قدرتی انداز میں ریت کو خشکی پر لاکر جمع کرتا رہتا ہےاور چند دنوں میں ریت جزیرے کا حصہ بن جاتی ہے۔ اسکائلر کےمطابق سمندری لہروں کے بدلتے ہوئے رخ کے لحاظ سے بھی ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ اب تک اس نظام کی چار آزمائشیں کی جاچکی ہیں۔

ماہرین اسے اب بڑے پیمانے پر استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بشکریہ : ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا کے کیسز 43 ہزار 966 ہوگئے، 939 افراد جاں بحق
Next: عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.