Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پہلی مرتبہ سرطانی رسولیوں کے اندر بیکٹیریا کا بھرپور نقشہ تیار

Daily Rehbar جون 2, 2020
2046357-cancer-1590953053-328-640x480

اسرائیل: کینسر جیسے موذی مرض کو سمجھنے کے لیے دنیا بھر میں تحقیقات جاری ہیں اور اب پہلی مرتبہ سرطانی رسولیوں کے اندر بیکٹیریا، فنجائی اور دیگر خردنامیوں کی تلاش کے لیے ایک منظم سروے کیا گیا ہے۔

اسے انگریزی میں ٹیومر مائیکروبائیوم کا نام دیا گیا ہے جس میں کئی اقسام کی سرطانوی رسولیوں کے اندر بیکٹیریا پر تحقیق کی گئی ہے۔ اگرچہ کئی طرح بیکٹیریا یا ان کے آثار ملے ہیں لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا کینسر میں ان کا کوئی کردار ہوتا ہے یا نہیں۔ تاہم اس سے قبل لبلبے اور آنتوں کے سرطانی پھوڑوں میں بعض بیکٹیریا مل چکے ہیں، لیکن ہڈیوں، دماغ اور رحم کے سرطان میں انہیں کبھی تلاش نہیں کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں وائزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سے وابستہ رے ونڈ اسٹراسمین نے ایک طویل مطالعہ کیا جس میں ہڈیوں، دماغ، بچہ دانی، چھاتی، جلد ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے اندر موجود رسولیوں کے 1000 نمونے لے کر ان کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ نمونے چار ممالک کے 9 تحقیقی مراکز سےحاصل کئے گئے تھے۔

ماہرین نے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ ہڈیوں، چھاتی، لبلبے اور دیگر سرطان کے 60 فیصد نمونوں میں بیکٹیریا کے ڈی این اے ملے ہیں جبکہ جلد کے صرف 14 اقسام کے سرطان میں ہی بیکٹیریا یا اس کے اجزا دیکھے گئے۔

مجموعی طور پر مختلف رسولیوں میں 528 اقسام کے بیکٹیریا کے آثار ملے ہیں۔ صرف ایک ٹیومر میں ایک ساتھ مختلف اقسام بھی دیکھی گئیں لیکن چھاتی کے سرطان میں مختلف اقسام کے بیکٹیریا کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

رے وِنڈ کے مطابق بیکٹیریا کی وجہ ماحولیاتی عوامل بھی ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں میں تمباکو کی وجہ سے در آنے والے بیکٹیریا نوٹ کئے گئے یا ایسے بیکٹیریا تھے جو تمباکو کےکیمیکل کو توڑنے کے لئے وہاں موجود تھے۔ لیکن حتمی طور پر کوئی نہیں بتاسکتا کہ کینسر کے پھوڑوں میں بیکٹیریا اور خردنامئے کیوں موجود ہیں اوراس کے اضافے میں بھی وہ کوئی کردار ادا کرتے ہیں یا نہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انڈونیشیا نے حج میں اپنے شہریوں کی شرکت منسوخ کردی
Next: پاک بھارت مقابلے عالمی کرکٹ کیلیے ناگزیر قرار

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.