Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

امریکی فضائیہ کیلئے خودکار ’اسکائی بورگ‘ جیٹ طیارے شامل کرنے کا منصوبہ

Daily Rehbar جون 2, 2020 1 minute read
2045905-skyborgx-1590835430-728-640x480

واشنگٹن ڈی سی: امریکی فضائیہ 2023 تک ایسے جیٹ طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری کررہی ہے جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہونے کے علاوہ مکمل خودکار اور خودمختار بھی ہوں۔ شنید ہے کہ امریکی فضائیہ نے اس مقصد کےلیے 40 کروڑ ڈالر کا تحقیقی فنڈ بھی مختص کرلیا ہے جو ایک یا زیادہ کمپنیوں کو ان خودکار طیاروں کا پروٹوٹائپ تیار کرنے کےلیے دیئے جائیں گے۔

’’اسکائی بورگ‘‘ (Skyborg) کہلانے والے اس منصوبے کے تحت بننے والے خودکار طیارے اگرچہ پائلٹ بردار لڑاکا طیاروں کے ساتھ ٹکڑیوں کی شکل میں بھی پرواز کرسکیں، تاہم یہ اس قابل بھی ہوں گے کہ مکمل خودکار انداز میں، انسانی مداخلت کے بغیر بھی کوئی مشن انجام دے سکیں۔

انہیں بطورِ خاص ایسے خطرناک مشنز کےلیے بنایا جائے گا جہاں انسانوں یا مہنگے لڑاکا طیاروں کو بھیجنا شدید جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اسکائی بورگ جیٹ طیاروں کی پیداواری لاگت بھی کم سے کم رکھنے پر زور دیا جارہا ہے۔

امریکی دفاعی جریدے ’’ڈیفنس نیوز‘‘ کے مطابق، اسکائی بورگ کا ٹھیکہ حاصل کرنے کےلیے جن چار کمپنیوں میں مقابلہ ہے ان میں بوئنگ کارپوریشن اور لاک ہیڈ مارٹن بھی شامل ہیں جنہیں دفاعی صنعت کے میدان میں ایک دوسرے کا حریف سمجھا جاتا ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ لڑاکا اور بمبار طیاروں کو مکمل خودکار و خودمختار بنانے کی ٹیکنالوجی پہلے ہی پختہ حالت میں موجود ہے جسے آج کے سب سونک (آواز سے کم رفتار) ڈرونز اور کروز میزائلوں میں عام استعمال کیا جارہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے خودکار و خودمختار جیٹ طیارے بنائے جائیں جو آواز سے تیز رفتار ہوں اور روایتی جنگی طیاروں کی طرح متعدد بار پرواز کرنے کے اہل بھی ہوں۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکائی بورگ یا اس جیسے کسی بھی منصوبے کی کامیاب تکمیل سے فضائی جنگ میں ایک نیا انقلاب آجائے گا اور ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں انسان بردار لڑاکا طیاروں کے بجائے ’’غیر انسان بردار جنگی طیاروں‘‘ (UCAVs) کا راج ہو۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاک بھارت مقابلے عالمی کرکٹ کیلیے ناگزیر قرار
Next: کورونا وبا؛ ایک دن میں ریکارڈ 4131 کیسز، جاں بحق افراد کی تعداد 1688 ہوگئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.