Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

لیتھیئم بیٹری سے زیادہ مؤثر، سوڈئیم آئن سے بنی نمکین بیٹری

Daily Rehbar جون 4, 2020 1 minute read
2046933-battery-1591111904-309-640x480

واشنگٹن: اس وقت اسمارٹ فون اور دیگر آلات لیتھیئم آئن بیٹریوں سے چل رہے ہیں لیکن ان میں اندرونی ٹوٹ پھوٹ اور بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ کے علاوہ خود بیٹریاں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھودیتی ہیں۔

اس کی جگہ امریکی ماہرین نے نمک کے اہم جزو سوڈیئم آئن سے بنی ایک بیٹری کا تجربہ کیا ہے۔ اول یہ کہ سوڈیئم فطرت کے کارخانے میں وافر مقدار میں موجود ہے اور دوم ان کی افادیت لیتھیئم آئن بیٹری کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

سوڈیئم بیٹریوں کو بار بار چارج بھی کیا جاسکتا ہے جو اس کی سائیکلنگ کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس بیٹری کا بنیادی ڈیزائن پیش کیا ہے۔ نمکین بیٹری عین لیتھیئم آئن بیٹری کی طرح کام کرتی ہے یعنی الیکٹروڈز (برقیروں) کے درمیان آئن کی بدولت توانائی پیدا ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سوڈئیم بیٹری کی تیاری میں بہت سے چیلنج بھی شامل تھے۔ اس میں سوڈیئم کے غیرسرگرم کرسٹل منفی چارج والے کیتھوڈ پر جمع ہوتے رہتے ہیں اور بیٹری تھوڑے دنوں میں ناکارہ ہوجاتی ہے۔ دوسری مشکل یہ ہے کہ سوڈیئم آئن بیٹری اپنے مقابل لیتھیئم بیٹریوں کے مقابلے میں زائد چارج نہیں تھام سکتی تھیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسداں جن ہوا سونگ نے یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سوڈیئم آئن بیٹری کا ایک ڈیزائن بنایا ہے جس میں کیتھوڈ کو میٹل آکسائیڈ سے بنایا ہے جبکہ دوسری جانب سوڈیئم آئن سے بھرپور ایک مائع (لیکوئڈ) الیکٹرولائٹ استعمال کیا۔

جب اس بیٹری کو آزمایا گیا تو بیٹری اچھی طرح کام کرتی رہی اور اس کے سرے پر سوڈیئم کے ذرات بھی جمع نہیں ہوئے۔ اس بیٹری میں بجلی کی مقدار عین لیتھیئم آئن بیٹری ہی کی طرح تھی۔ 1000مرتبہ چارج ہونے کے بعد بھی بیٹری 80 فیصد افادیت کے ساتھ کارآمد رہی ۔

اس طرح یہ پہلی بیٹری ہے جس کا کیتھوڈ بالکل الگ مٹیریل سے بنایا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پہلے سے موجود دو ادویہ کورونا کے علاج کی نئی امید بن سکتی ہیں
Next: کورونا وبا؛ مزید 68 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1838 ہوگئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.