Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کا ماسک پہننے سے متعلق موقف تبدیل

Daily Rehbar جون 6, 2020
2048125-covidchildmask-1591428618-212-640x480

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے ماسک سے متعلق اپنی رہنما ہدایات تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مقامات پر سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو وہاں لوگوں کو ماسک پہننے چاہئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو وہاں لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے، کیونکہ ماسک جراثیم کے ذروں سے لوگوں کو بچا سکتا ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ 60برس سےزائدعمر کے بزرگ افراد اور بیمار لوگ میڈیکل ماسک ضرور پہنیں، تاہم صرف ماسک پہننےسےکوروناوائرس سےبچا نہیں جاسکتا، بلکہ سماجی فاصلہ رکھنے،ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی یقینی بنایاجائے۔

عالمی ادارہ صحت کی ماہر انفیکشن کنٹرول اپریل بیلر نے سرجیکل ماسک کی بجائے گھریلو ساختہ کپڑے کا ماسک پہننے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے سے کورونا سے متاثرہ شخص کے جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے یہ کہا تھا کہ صرف طبی عملے اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ماسک پہننے چاہئیں اور عام لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، شاہد آفریدی
Next: دونوں اطراف سے بجلی بنانے والے سولر سیل کی افادیت تین گنا بڑھ گئی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.