Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

چوہوں کی تلِی کو جگر میں بدلنے میں حیرت انگیز کامیابی

Daily Rehbar جون 11, 2020 (Last updated: جون 11, 2020)
2049564-liver-1591819111-836-640x480

یجنگ: جگر انسان کا ہو یا جانور کا، جسم کا سب سے پیچیدہ ترین کیمیائی کارخانہ ہے جہاں پورے جسم کے لیے اہم ترین کیمیائی اجزا تیار ہوتےہیں۔ اس لیے جگر کا متبادل صرف جگر ہی ہوسکتا ہے۔ لیکن تلی میں جینیاتی انجینیئرنگ کے ذریعے بعض تبدیلیاں کرکے اس میں جگر جیسے خواص پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ تلی کے بغیر تو رہ سکتے ہیں لیکن جگر کے بغیر گزارہ ناممکن ہے۔ اب چینی ماہرین نے چوہوں کی تلی کو جگر میں تبدیل کرنے کا کامیاب طریقہ وضع کیا ہے۔ اس وقت دنیا میں لاکھوں یا شاید کروڑوں افراد جگر کے عطیے کے منتظر ہیں اور عطیہ کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اسی وجہ سے مریض جگر کے انتظار میں اگلی دنیا سدھارجاتے ہیں۔

دنیا بھر کی تجربہ گاہوں میں جزوی یا مکمل طور پر جگر یا ان کے خلیات کی تیاری پر کام ہورہا ہے لیکن پیچیدگی کی وجہ سے اس میں اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی بجائے ماہرین نے تلی پر طبع آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر لائی ڈونگ اور ان کے ساتھیوں نے نوٹ کیا ہے کہ تلی میں خون کی پیچیدہ رگیں اور نظام موجود ہوتا ہے اور اسی بنا پر اس عضو کو جگر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے چوہوں کی تلیوں کو بعض حیاتی طریقوں سے بڑھا کیا گیا تاکہ اس میں نئی بافتیں (ٹشوز) بنائی جاسکیں ۔ پھر جگر کے کئی اقسام کے خلیات تلی میں ڈالے گئے اور وہاں افزائش شروع ہوگئی۔

اگلے 8 ہفتوں میں تلی میں جگر کے خلیات بننے لگے اور خود اس کی شکل جگر جیسی ہوتی گئی۔ اس طرح بائل ڈکٹ (صفرے کی نالی) بھی بن گئی ۔اس کے علاوہ جگر کے کئی خلیات بافتوں کی صورت بننے لگے۔ اگلے مرحلے میں کئی چوہوں کے جگر کا 90 فیصد حصہ ہٹادیا گیا اور ان میں تلی والا جگر لگایا گا ۔ ان میں سے جتنے بھی تلی سے بنے جگر والے چوہے تھے وہ زندہ رہے اور دیگر دو دن میں ہی مرگئے۔ یہ تنائج بہت حیران کن ہیں۔

پروفیسر لائی ڈونگ کا اصرار ہے کہ چوہوں پر تجربات کے بعد اب یہ طریقہ انسانوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا اصرار ہے کہ انسانی جسم کے اندر ہی تلی کو پہلے جگرکے خواص دیا جاسکتا ہے۔

تاہم بعض ناقدین نے کہا ہے کہ جگر کا اہم کام خون سے زہریلے مواد کو صاف کرنا ہوتا ہے لیکن چوہوں میں تلی نما جگر میں یہ صلاحیت نہیں تھی۔ اور اگر انسان میں یہ انتظام نہ ہو تو وہ چند دن میں مرجائے گا۔ انہی ماہرین نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے بشکریہ ایکسپریس نیوز۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پی سی بی نے مصباح اور یونس کی شراکت سے بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں
Next: فیس بک نے سرچ نتائج میں ’وکی پیڈیا‘ معلوماتی باکس کا اضافہ کردیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.