Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

نوجوانوں میں اکیلے پن کا احساس ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے، تحقیق

Daily Rehbar جون 12, 2020
2049754-lonelinessinyouthx-1591874711-186-640x480

لندن: دنیا بھر کے 237 ممالک اور علاقہ جات میں 46 ہزار سے زیادہ افراد پر کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اکیلے پن کا احساس نوجوان نسل کو ہمارے سابقہ خیالات کے مقابلے میں کہیں زیادہ اور شدید طور پر متاثر کر رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر، برطانیہ کے نفسیاتی ماہرین کی قیادت میں کئے گئے اس سروے میں حصہ لینے والے افراد کی عمریں 16 سال سے 99 سال کے درمیان تھیں۔

واضح رہے کہ چند سال پہلے بالکل یہی سروے صرف برطانوی شہریوں پر کیا گیا تھا جس میں کم و بیش یہی نتائج حاصل ہوئے تھے۔ تاہم نئے مطالعے میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی سروے بھی ہے۔

سروے کے نتائج سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ دنیا بھر کی نوجوان نسل ہماری سابقہ معلومات کے مقابلے میں کہیں زیادہ احساسِ تنہائی کا شکار ہے، وہیں یہ بھی پتا چلا کہ جن ممالک میں نئی نسل جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اپنے والدین اور گھر بار سے الگ ہو کر آزاد زندگی گزارنے لگتی ہے، ان ملکوں کے نوجوانوں میں احساسِ تنہائی بھی زیادہ دیکھا گیا۔
توجہ طلب بات یہ ہے کہ جن معاشروں میں مل جُل کر رہنے کا رجحان زیادہ ہے، وہاں کے بزرگوں میں بھی تنہائی کا احساس خاصا کم مشاہدے میں آیا۔ ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا کہ نوجوان لڑکیوں کی نسبت نوجوان لڑکوں میں تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا ہے، البتہ وہ آسانی سے اس کا اقرار نہیں کرتے۔

نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے احساسِ تنہائی کی ایک اور بڑی وجہ ’’سوشل میڈیا‘‘ کو بھی قرار دیا گیا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کو سماجی تعلقات میں اضافی چیز سمجھا جائے نہ کہ سماجی تعلقات کا متبادل۔

یاد رہے کہ انسانی جسم اور دماغ پر احساسِ تنہائی کے مختلف اثرات پڑتے ہیں جو سماج دشمن اور جرائم پیشہ رویّوں سے لے کر منشیات کے استعمال، دل کی بیماریوں، فالج، دماغی امراض، یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی، مستقل اور شدید اعصابی تناؤ، قوتِ فیصلہ میں کمی، ڈپریشن اور خودکشی تک محیط ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
Next: کورونا وبا؛ ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مصدقہ مریض،2551 افراد جاں بحق

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.