Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا وائرس کو گمراہ کرکے اصل خلیوں کو بچانے والی ’نینو اسفنج‘

Daily Rehbar جون 27, 2020
2054225-coviddecoyx-1593201369-594-640x480

بوسٹن: سائنسدانوں نے ایسے نینو ذرّات تیار کرلیے ہیں جن پر پھیپھڑوں یا امنیاتی نظام (امیون سسٹم) کے خلیوں کی جھلی (سیل ممبرین) چڑھادی گئی ہے جس کی بناء پر وہ کورونا وائرس کو گمراہ کرکے ناکارہ بناسکتے ہیں۔

نینومیٹر پیمانے کے ان ذرّات کے اندر ماحول دوست پلاسٹک بھرا گیا ہے جو بیرونی غلاف پھٹنے کے بعد خود بخود گھل کر ختم ہوجاتا ہے اور جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔

اب تک تجربہ گاہ میں زندہ انسانی خلیات پر ان کی کامیاب آزمائش کی جاچکی ہے جس کے بعد اگلے مرحلے پر انہیں جانوروں اور پھر انسانوں میں آزمایا جائے گا۔

امریکن کیمیکل سوسائٹی کے ریسرچ جرنل ’’نینو لیٹرز‘‘ کی تازہ اشاعت میں اس تحقیق کی تفصیلات شائع ہوئی ہیں جسے بوسٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔

جب کسی لڑاکا طیارے کی طرف کوئی گائیڈڈ میزائل بڑھتا ہے تو وہ عام طور پر اس کے جیٹ انجن سے نکلنے والی گرمی کے تعاقب میں ہوتا ہے۔ میزائل کو بھٹکا کر خود کو بچانے کےلیے لڑاکا طیارہ اپنی مخالف سمت میں ایک تیز رفتار اور گرم شعلہ پھینکتا ہے جسے ’’ڈیکوئے‘‘ کہتے ہیں۔ ڈیکوئے کی گرمی کی وجہ سے گائیڈڈ میزائل اسی کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور ڈیکوئے سے ٹکرا کر پھٹ جاتا ہے۔ اس طرح لڑاکا طیارہ بچ جاتا ہے۔

ٹھیک یہی اصول استعمال کرتے ہوئے نینو اسفنج بھی بنائے گئے ہیں۔ چونکہ کورونا وائرس کا براہِ راست حملہ پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس پر ہوتا ہے، اس لیے ان میں پولیمر کی ’’نینو گولیوں‘‘ پر پھیپھڑوں اور امیون سسٹم کے خلیوں کی جھلیاں چڑھائی گئی ہیں۔

ان جھلیوں پر ایسے خاص پروٹین ہوتے ہیں جو کورونا وائرس کا ہدف ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ اصل خلیوں کو چھوڑ کر نینو اسفنج کی طرف لپکتا ہے اور اس کی سطح سے چپک کر اپنا جینیاتی مواد نکال باہر کرتا ہے، جو خلیے کے اندر پہنچے بغیر کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔

اس طرح کورونا وائرس ای نقلی ہدف تک پہنچ کر ساری کارروائی مکمل کرلیتا ہے لیکن حقیقی انسانی خلیوں کا کچھ بگاڑ نہیں پاتا۔

پیٹری ڈش میں رکھے گئے زندہ انسانی خلیات کے ساتھ جب نینو اسفنج کے ذرّات ملا کر ان پر کورونا وائرس سے حملہ کروایا گیا تو انہوں نے کورونا وائرس کو بہت مؤثر انداز سے ’’گمراہ‘‘ کرتے ہوئے اصل خلیوں کو بہ آسانی بچا لیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طریقہ بعد کے تجربات میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ میں کامیاب ثابت ہوا تو اسے دیگر وائرسوں مثلاً ایبولا، ڈینگی اور زیکا وغیرہ سے بچاؤ میں بھی آزمایا جاسکے گا۔ اس مقصد کےلیے صرف نینو پولیمر کے گرد خلوی جھلی کا غلاف تبدیل کرنا ہوگا، باقی سب کچھ ویسے کا ویسا ہی رہے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: امریکا میں سینی ٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک، ایک بینائی سے محروم
Next: جاپان نے دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بنا لیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.