Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، پیڑولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

Daily Rehbar جون 28, 2020
2054724-bilawalandkhajaasif-1593356503-311-640x480

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو مسترد اور متفقہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حزب اختلاف آج اپنا ایک مشترکہ بیان دے رہی ہے۔ شہباز شریف، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے. اس بجٹ نے پورے پاکستان کو اس حکومت کے خلاف متحد کیا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے مل کر اس بجٹ کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا ہم امید کررہے تھے کہ بجٹ میں معاشی صورتحال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ لیکن اس مشکل صورتحال میں عوام پر ظلم کیا گیا ہے۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے. بجٹ پاس ہونے سے پہلے پٹرول کی قیمت سے بھی زیادہ ٹیکس لگا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے شہباز شریف کے صحت یاب ہونے کے بعد کل جماعتی کانفرنس کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حکومت کے رخصت ہونے کا وقت قریب ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں جب ملک میں وبا کا راج ہے اور یہ وبا ہزاروں جانیں لے چکی ہے.معیشت پہلے تباہ ہوچکی تھی وبانے اس کی بحالی کے دروزاے بند کردیے ۔ ان حالات میں بجائے عوام کو ریلف دینے کے مزید ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ہے. مشیر خزانہ نے چار پانچ دن پہلے کہا کہ کوئی ایسی چیز ہمارے پروگرام میں نہیں اور بعد میں پٹرول بم گرادیا گیا۔ اس سے ناقابل برداشت مہنگائی کا بوجھ پڑے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا عہدے پر قائم رہنا ہمیں تباہی کی طرف لے جارہا ہے. جتنی جلدی اس سے چھٹکارا پایا جائے تاکہ اس ملک کو بچایا جائے. حکومت کے اتحادیوں میں پھیلنے والی بے دلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے رخصت ہونے کا وقت قریب ہے۔ حکومت اپنی انا کی تسکین کے لیے اداروں کو حزب اختلاف کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ اس بجٹ کے خلاف عوام کو متحد کریں گے۔ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہرآئینی راستہ اختیار کریں گے۔

جماعت اسلامی کے راہنما میاں محمد اسلم نے کہا کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے تمام انڈیکیٹرز خیالی ہیں. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافہ نہیں کیاگیا. تعلیم اور صحت کے بجٹ بالکل نہیں بڑھایا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اس وقت پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہیں. اس سے برا وقت اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس موقع پرحکومت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جاپان نے دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بنا لیا
Next: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.