Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے

Daily Rehbar جولائی 5, 2020 1 minute read
2056867-rocketattackatamericanarmybaseiraq-1593954833-935-640x480

بغداد: عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے امریکی سفارت خانے میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے فضا میں ناکارہ بنا دیا تاہم راکٹ کے پرزے قریبی عمارت سے ٹکرائے اور ایک ٹکڑا لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا۔

راکٹ حملے سے امریکی سفارت خانے کے قریب رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاحال امریکی سفارت خانے کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم عراقی فوج کے ترجمان نے راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا

دوسری جانب شمالی بغداد میں واقع امریکی فوج کے تاجی بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم امریکی فوجیوں نے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا۔ اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاجی بیس میں امریکی فوج کے علاوہ اتحادی افواج کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ تو محض ایک ’وارننگ‘ تھی، ایران

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں حملے بغداد کے علاقے علی الصالح سے کیے گئے، چند ماہ سے امریکی فوجی تنصیبات اور سفارت خانے میزائل حملوں کی زد میں ہیں۔ علی الصالح ایران نواز قوتوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے امریکی فوجیوں اور سفارت خانے پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی
Next: سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کی گاڑی کی ٹکر سے سائیکلسٹ ہلاک

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.