Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

چین میں تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین مزید آزمائشوں میں بھی کامیاب

Daily Rehbar اگست 18, 2020 1 minute read
2070317-covidvaccinenewx-1597658051-448-640x480

بیجنگ: چینی حکومت کی سرپرستی میں تیار کی گئی کووِڈ 19 ویکسین (ناول کورونا وائرس ویکسین) دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں یعنی فیز ٹو کلینیکل ٹرائلز میں بھی کامیابی سے ہم کنار ہوچکی ہے۔

’’جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن‘‘ (JAMA) کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، یہ ویکسین چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی نگرانی میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، ووہان انسٹی ٹیوٹ آف بایولاجیکل پروڈکس اور چائنا نیشنل بایوٹیک گروپ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

کورونا وائرس کی دیگر ویکسینز کے مقابلے میں یہ ویکسین اس لحاظ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں غیر مؤثر بنائے گئے ناول کورونا وائرس بطور ویکسین استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ ویکسین بنانے کا نسبتاً حالیہ طریقہ ہے جسے روایتی ویکسینز کے مقابلے میں زیادہ بہتر قرار دیا جاتا ہے۔
پہلے مرحلے (فیز 1) اور دوسرے مرحلے (فیز 2) کی طبّی آزمائشوں میں مجموعی طور پر 320 صحت مند رضاکار بھرتی کیے گئے جن کی عمر 18 سے 59 سال کے درمیان تھی۔

ویکسین لینے والے رضاکاروں کی اکثریت میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی جبکہ اس ویکسین کے منفی یا مضر اثرات بھی بہت کم دیکھے گئے۔

اگرچہ یہ کامیابی بہت اہم ہے لیکن اس تحقیق میں شریک ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اس ویکسین کی تیسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) بھی کامیاب نہ ہوجائیں، تب تک اس کی افادیت کے بارے میں پورے وثوق سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ فیز تھری کلینیکل ٹرائلز میں کسی بھی نئی دوا کو 1000 سے 3000 افراد پر آزمایا جاتا ہے اور اس کی افادیت، ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد، اگر وہ دوا واقعی مؤثر ثابت ہو تو اسے بڑے پیمانے پر استعمال کےلیے منظور کرلیا جاتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی
Next: شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسرکا شہبازفیملی کے لئے منی لانڈرنگ کا اعتراف

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.