Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسرکا شہبازفیملی کے لئے منی لانڈرنگ کا اعتراف

Daily Rehbar اگست 19, 2020
2071260-shehbazfamily-1597847608-788-640x480

لاہور: شریف فیملی کے چیف فنانشل افسر ملزم عثمان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ملزم محمد عثمان نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز سے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کی اور اس کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان گرفتار
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد عثمان نے 2005 میں شریف فیملی کی رمضان شوگر مل میں 90 ہزار ماہانہ پر نوکری شروع کی، 2006 میں نوازشریف فیملی نے شہباز شریف فیملی سے حدیبیہ انجینئیرنگ مل لے لی، اور پھر 2007 میں شہباز شریف فیملی نے اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیےشریف فیڈ مل سمیت دیگر کمپنیاں بنائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

رپورٹ کے مطابق سی ایف او محمد عثمان سے جب نئی کمپنیز بنانے کے لیے فنڈز کے بارے سوالات کیے گئے تو ملزم عثمان کے مطابق نئی کمپنیز کے لیے غیر ملکی ترسیلات اور قرضہ جات کے ذرائع بنائے گئے، غیر ملکی ترسیلات اور قرضہ جات کے لیے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور انکے بیٹوں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے، 2007 سے قبل غیر ملکی ترسیلات کو حمزہ شہباز دیکھتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پاپڑ فروش کی جانب سے کروڑوں منتقل کرنے کا انکشاف

نیب رپورٹ ملزم محمد عثمان سے شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ بارے سوالات بھی کیے گئے تو ملزم محمد عثمان نے بیان دیا ہے کہ وہ سب کچھ سلمان شہباز کے کہنے پر کرتے تھے، سلمان شہباز کے کہنے پر وقار ٹریڈنگ کمپنی نے 600 ملین کی جعلی غیر ملکی ترسیلات کیں، ساری رقم چیک کے ذریعے سلمان شہباز کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، تاہم سلمان شہباز کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے اس کا علم نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے ملزم محمد عثمان سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چین میں تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین مزید آزمائشوں میں بھی کامیاب
Next: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.