Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

کیا ہماری کہکشاں میں کھربوں ’’یتیم سیارے‘‘ ہیں؟

Daily Rehbar اگست 24, 2020
2072269-orphanplanetx-1598082952-572-640x480

وہایو: ایک تازہ تحقیق میں ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ہماری کہکشاں میں ’یتیم سیاروں‘ کی تعداد ستاروں سے بھی زیادہ، یعنی کئی کھرب ہوسکتی ہے۔ ’یتیم‘ یا ’بدمعاش‘ سیارے وہ ہوتے ہیں جو کسی ستارے کے گرد چکر نہیں لگا رہے ہوتے بلکہ خلاء میں آزادانہ آوارہ گردی کررہے ہوتے ہیں۔

اب تک کے محتاط ترین اندازوں کے مطابق، ہماری ملکی وے کہکشاں میں ستاروں کی تعداد 100 ارب (ایک کھرب) سے لے کر 400 ارب (چار کھرب) تک ہوسکتی ہے۔ (جی ہاں! یہ سچ ہے کہ ہم ابھی تک خود اپنی ہی کہکشاں کے بارے میں پورے وثوق سے یہ بات نہیں جانتے۔)

’’ایسٹرونومیکل جرنل‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے تخمینہ لگایا ہے کہ ہماری اپنی ’’ملکی وے‘‘ کہکشاں میں یتیم سیاروں کی تعداد 400 ارب سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
یہ ’یتیم سیارے‘ کیسے بنتے ہیں؟ اس بارے میں ہمارے پاس کچھ مفروضات ضرور ہیں لیکن کوئی ثابت شدہ سائنسی نظریہ موجود نہیں۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ کی ’’نینسی گریس رومن خلائی دوربین‘‘ جو 2025 تک خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ ہے، دوسرے ستاروں کے گرد سیارے ڈھونڈنے کے علاوہ یتیم سیاروں کی تلاش بھی کرے گی۔ اس مقصد کےلیے یہ اپنے حساس آلات استعمال کرتے ہوئے ’’مائیکرولینسنگ‘‘ نامی قدرتی مظہر سے استفادہ کرے گی۔

ماہرین کو امید ہے کہ یہ دوربین سیکڑوں کی تعداد میں یتیم سیارے دریافت کرلے گی، جس کے بعد یتیم سیاروں کی تخلیق کے بارے میں مفروضات کی تصدیق یا تردید کی جاسکے گی۔

یتیم سیاروں کے بارے میں ایک مفروضہ تو یہ ہے کہ آج سے کروڑوں اربوں سال پہلے یہ بھی ستاروں کے گرد باقاعدہ گردش کررہے تھے لیکن پھر، شاید اپنے ستاروں کے ختم ہوجانے یا ان کی قوتِ ثقل (گریویٹی) بہت کمزور پڑجانے کی وجہ سے، یہ اپنے مداروں سے آزاد ہو کر خلا میں اِدھر سے اُدھر آوارہ گردی کرنے لگے۔

قدرے بڑی جسامت اور زیادہ کمیت والے یتیم سیاروں کے بارے میں خیال ہے کہ شاید کسی نظامِ شمسی کے بالکل ابتدائی زمانے میں اپنے ستارے کی کشش سے آزاد ہوگئے ہوں گے اور انہوں نے اپنی تخلیق و تشکیل کے باقی مراحل ایک یتیم سیارے کی حیثیت ہی سے مکمل کیے ہوں گے۔

یہ اور ان جیسی دوسری باتیں فی الحال مفروضوں ہی کی شکل میں ہیں جنہیں قابلِ بھروسہ مشاہدات کی بنیاد پر تصدیق یا تردید کی لازمی ضرورت ہے۔ ناسا کی نینسی گریس رومن خلائی دوربین کی تیاری میں اس ضرورت کو بھی بطورِ خاص مدِنظر رکھا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ 1998 سے لے کر اب تک 20 یتیم سیارے ہی دریافت ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے بھی صرف دو سیارے ایسے ہیں جنہیں مصدقہ طور پر یتیم سیارے تسلیم کیا گیا ہے؛ باقی 18 کا شمار ’’امیدوار یتیم سیاروں‘‘ میں کیا جاتا ہے جن کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حادثات اور صدموں سے وقت کے ساتھ دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے
Next: کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورت حال، 2 بچے جاں بحق

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.