Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے چھوٹا لیکن مکمل ترین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر

Daily Rehbar ستمبر 20, 2020
2082493-palmpcmain-1600460630-154-640x480

ہانگ کانگ: بہت جلد بھاری بھرکم ڈیسک ٹاپ پی سی کو آپ جیب میں رکھ کر گھوم پھرسکیں گے کیونکہ اس وقت مٹھی میں سمانے والا دنیا کا مختصر ترین پرسنل کمپیوٹر انٹرنیٹ فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ، انڈی گو گو پر دستی پی سی کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔ اسے جی ایم کے نیوک باکس کا نام دیا گیا ہے۔ آج کی تیزرفتار دنیا میں یہ کمپیوٹر جیب  میں سماکر آپ کو مکمل ڈیسک ٹاپ پی سی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس میں طاقتور انٹیل کور فور پروسیسر نصب ہے جو اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیزائن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ گنجائش کو 8 جی بی سے بڑھا کر 512 جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ اس کا آؤٹ پٹ فور کے کا ہے اور ان پٹ آؤٹ پٹ کے لیے معیاری اور لچکدار پورٹس لگائی گئی ہیں۔

مائیکروالیکٹرانکس کا شاہکار یہ آلہ ایک چوکور ڈبیہ کی طرح ہے جو 2.4 انچ چوڑا اور اتنا ہی لمبا ہے۔ اسی وجہ سے یہ دستی بیگ، پرس اور جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس میں 2.7 گیگاہرٹز کا انٹیل سیلیرون سی پی یو نصب ہے۔ جب کہ گرافکس کے لئے یو ایچ ڈی 600 کارڈ نصب ہے جو فور کے ریزولوشن ویڈیو دکھاتا ہے۔ لیکن سب سے پڑھ کر اس کی تیزی اور برق رفتاری قابلِ دید ہے۔

انٹیل گرافک کارڈ پیچیدہ ترین گرافکس کو فوری طور پر پروسیس کرتا ہے۔ اس کی ویڈیو اینکوڈنگ بہترین اور تیزرفتار ہے۔ اب اگر فلم ہو، یوٹیوب ہو یا کوئی اور ویڈیو ہو اسے دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ دستی کمپیوٹر کے ذریعے انتہائی برق رفتاری سے ایک وقت میں کئی کام کئے جاسکتے ہیں۔

ایک جانب تو یہ دس واٹ بجلی استعمال کرتا ہے تو دوسری جانب پورے نظام کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس میں تھرمل انجینیئرنگ کا ایک شاہکار پنکھا لگایا گیا ہے جسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 90 ملی میٹر کا انتہائی چھوٹا پنکھا صرف 19 ڈیسی بیل کی آواز پیدا کرتا ہے۔ اس طرح پرسکون انداز میں خاموشی کے ساتھ آپ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس پی سی کو کسی بھی مانیٹر، چھوٹے اسکرین یا پلیٹ فارم سے جوڑا جاسکتا ہے۔ تاہم اسی کمپنی نے ایک چھوٹا مانیٹر بھی تیار کیا ہے جو 14 انچ اسکرین پر ایچ ڈی ڈسپلے دکھاتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ نیوک باکس کو لے کر کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ اس کی تعارفی قیمت 179 ڈالر رکھی گئی ہے۔

دیگر سہولیات میں بلیوٹوتھ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے جبکہ تمام مشہور آپریٹنگ سسٹم اس پر چل سکتے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سمندری گھاس کے کیپسول سے شکستہ دل کی مرمت ممکن
Next: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.