Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

چھوٹے بچوں کی نیند ان کے دماغ کو تیزی سے بدلتی رہتی ہے

Daily Rehbar ستمبر 23, 2020
2084124-toddler-1600799631-652-640x480

آسٹن، ٹیکساس: نومولود بچوں میں دو ڈھائی سال تک نیند ایک خاص کردار ادا کرتی ہے اور اس کے افعال بہت تیزی سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی نیند بچے کے دماغی سرکٹ میں سیکھنے اور یادداشت کے عمل کو مضبوط کرتی ہے تو کبھی پلٹ کر یہ دماغی مرمت کرنے لگتی ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق ڈھائی سال کے بچے میں یہ عمل اپنے عروج پر ہوتا ہے کیونکہ اس وقت دماغ بڑی تبدیلیوں کو گزررہا ہوتا ہے جو سائنس سے ثابت ہوچکے ہیں۔ قریباً تمام جانور نیند سے دماغی تناؤ کم کرتے ہیں اور اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہوتارہتا ہے۔

اگرچہ انسان بھی اپنی عمر کا ایک تہائی حصہ سو کر گزارتا ہے لیکن نیند کا کردار اب تک واضح نہیں ہوسکا تھا۔ ایک خیال تو یہ ہے کہ یہ نفسیاتی، فعلیاتی اور ارتقائی عمل ہے جو اب تک بہت واضح نہیں ہوسکا ہے۔ اس ضمن میں ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جونیو چیاؤ نے صفر سے 15 دن کے تک ک بچوں کے میٹابولک ریٹ (استحالے کی شرح) ، دماغی وزن اور ایک طرح کی گہری نیند کا جائزہ لیا۔ واضح رہے گہری نیند کوآر ای ایم یعنی ریپڈ آئی موومنٹ کہا جاتا ہے۔ نیند کے اسی گہرے عمل میں خواب دکھائی دیتے ہیں۔
ماہرین نے اس پورے عمل کو سمجھنے کے لئے ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے اور اس کے ریاضیاتی ماڈل بھی دیکھے ہیں۔ دماغی کیفیات اور سرکٹ کی تبدیلی کو نیورل ری آرگنائزیشن بھی کہا جاتا ہے۔ بچے میں ڈھائی عمر سے پہلے ہی یہ سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد دماغ نئے سرے سے خود کو منظم کرنا چھوڑ دیتا ہے اور پھر اس کی توجہ بننے والے اعصابی نیٹ ورک کی حفاظت پر رہتی ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق سے بتایا کہ بچوں کے دماغ میں تبدیلی دھیرے دھیرے نہیں بلکہ بہت یکلخت ہوتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ تبدیلی انسانی عمر کے پہلے دو سے تین سال کے اندر ہوجاتی ہے اور اس میں نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یعنی دو یا تین سال کی عمر سے پہلے کی نیند انسانی دماغ کی تشکیل کرتی ہے۔

اس عمل کو طب کی زبان میں اعصابی لچک یا نیوروپلاسٹیسٹی کہا جاتا ہے اور یہ آر ای ایم کے دوران زیادہ ہوتا ہے۔ یہ اہم تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسس میں شائع ہوئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کودورہ پاکستان کی اجازت دے دی
Next: کائنات میں ’پائی‘ سیارہ دریافت

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.