Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

آپ کو صحت مند رکھنے والی اسمارٹ تھالی

Daily Rehbar اکتوبر 9, 2020
2090513-smartplatmain-1602185020-358-640x480

انگ کانگ: پوری دنیا میں صحت کی فکر رکھنے والے افراد اپنی غذا کا خاص خیال رکھتےہیں جن میں کھانے کی مقدار، غذائیت اور کیلیوریز شامل ہیں۔ اب اس کام کے لیے ایک اسمارٹ پلیٹ بنائی گئی ہے جو ایک ہی وقت میں دس ہزار سے زائد کھانے پہچان سکتی ہے،اس کا وزن کرتی ہےاور غذائیت اور کیلوریز کا احوال بتاتی ہے۔

دنیا کی پہلی ذہین پلیٹ کو ’اسمارٹ پلیٹ ٹاپ ویو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کےتین حصے ہیں: تین حدود والی ایک پلیٹ، ایک الیکٹرانک ڈاک اسٹیشن اور تیسرا اسمارٹ فون بمع ایپ۔ آپ برقی ڈاک پر پلیٹ رکھتے ہیں تو یہ اس کا وزن کرتی ہے اور کھانے کی مقدار بتاتی ہے۔ اس کے بعد آپ اسمارٹ فون سے تصویر لیتے ہیں تو سافٹ ویئر اسے فوراً پہچان کر اس میں موجود غذائیت، کیلوریز سے آگاہ کرتا ہے۔

اسمارٹ پلیٹ کے اس منصوبے کو کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے اور ابھی اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری جاری ہے۔

جیسے ہی آپ ایپ سے تصویر لیتے ہیں پلیٹ کا اسمارٹ پلیٹ فارم کھانے کا وزن کرکے اسے ایپ میں داخل کرتا ہے۔ پھر تصویریں مصنوعی ذہانت سے پتا لگاتی ہیں کہ پلیٹ میں پالک ہے یا پلاؤ۔ اس کے بعد خوراک میں پروٹین، کاربوہائڈریٹس، کیلوریز اور چکنائیوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس کام میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ یہ خاصیتیں اس پلیٹ کو دنیا کی پہلی اسمارٹ تھالی بناتے ہیں۔

اسمارٹ پلیٹ کی ایپ اینڈروئڈؑ اور ایپل آئی او ایس دونوں کے لیے تیارکی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایپ مفید کھانوں اور صحت بخش غذاؤں کی رہنمائی بھی کرتی ہے۔ اگر آپ کیلوریز کی حدود رکھنا چاہتے ہیں تو ایپ اس میں مدد کرتی ہے۔

کھانے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں اگرچہ مغربی کھانے زیادہ ہیں۔ تاہم کمپنی کے مطابق اس میں پورے امریکا میں ہر طبقے اور ملک کی ڈشیں شامل کی گئی ہیں جنہیں سافٹ ویئر شناخت کرلیتا ہے۔ اس طرح ایپ میں چار لاکھ کھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی 625 ریستورانوں کا مینو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ناردرن کی فتوحات کو بریک لگ گئی، سینٹرل پنجاب کے ہاتھوں شکست
Next: صرف ایک سال میں گھل کر ختم ہونے والا بایوپلاسٹک

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.