Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 12 کے ’’12 حیران کن فیچرز‘‘

Daily Rehbar اکتوبر 14, 2020 1 minute read
2092864-iphoneseries-1602663405-893-640x480

موبائل ٹیکنالوجی کی کنگ کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے آئی فون لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس بار ایپل نے اپنے فونز میں 5 جی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں ایپل کے نئے فونز میں کون کون سے فیچرز ہیں۔

5جی ٹیکنالوجی

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 12 کے تمام ماڈلز 5جی کی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 5 جی ٹیکنالوجی پہلے سے کہیں زیادہ تیزرفتار اور محفوظ نیٹ ورک ہوگا جو آپ کی پرائیویسی کے لیے ضروری ہے۔

ڈسپلے

آئی فون 12 کے تمام ماڈلز میں سوپر ریٹینا XDR ڈسپلے دیاگیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فون پچھلے فون کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بہتر پرفارم کرے گا۔ آئی فون 12 منی کا ڈسپلے سائز 5.4 انچ، آئی فون 12 کا ڈسپلے سائز 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو کا ڈسپلے سائز بھی 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرومیکس کا ڈسپلے سائز 6.7 انچ دیا گیا ہے۔

ڈیزائن

کمپنی کے مطابق آئی فون 12 سیریز  کے ماڈلز کا ڈیزائن پچھلے تمام ماڈلز کے مقابلے میں بہتر ہے۔ ایپل کے مطابق یہ پچھلے آئی فونز کے مقابلے 11 فیصد پتلا، 15 فیصد چھوٹا ہوگا، جب کہ یہ وزن میں بھی 16 فیصد ہلکا ہوگا۔

چپ

ایپل، آئی فون 12 سیریز کے تمام ماڈلز میں تازہ ترین چپ لگانے جارہا ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فون میں موجود سب سے تیز رفتار چپ جسے اے 14 بایونک کہاجاتا ہے، 5nm  پروسیس پر مشتمل ہے جس میں 11.8 بلین ٹرانجسٹرز لگائے گئے ہیں جو آئی فون 11 کے مقابلے 38 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ چپ پچھلی جنریشنز کے مقابلے 50 فیصد تیز رفتار ہے۔

کیمرہ

آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 اپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔

آئی فون 12 کا بھی 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، ایف 1.6 اپرچر کے ساتھ اور دوسرا 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔ ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ان دونوں فونز میں ڈوئل کیمرے دئیے گئے ہیں۔

آئی فون 12 پرو میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ موجود ہے جس میں ایف 1.6 اپرچر دیا گیا ہے۔

آئی فون 12 پرومیکس میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، 12 میگا پکسل کا الٹروائیڈ کیمرہ اور12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ دیا گیا ہے۔ ان دونوں فونز میں تین کیمرے دئیے گئے ہیں۔

ویڈیو کیمرہ

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 ، 4 کے 60 ایف پی ایس(فوٹ پر سیکنڈ) کی ویڈیوز بنانے کے قابل ہوں گے جب کہ پرو اورپرومیکس ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کریں گے۔

ایل آئی ڈی اے آر (لیڈار) اسکینر

آئی فون 12 سیریز کے تمام ماڈلز میں ایل آئی ڈی اے آر (لیڈار) اسکینر موجود ہے۔ جس کا استعمال تصاویر اور پس منظر کی نشاندہی کے لیے ہوگا اس کے علاوہ یہ آپشن کم روشنی میں 6 گنا زیادہ فوکس کرے گا۔

کلرز

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 ، 5 کلرز بلیک، وہائٹ، گرین، ریڈ اور بلیو کلرز میں موجود ہیں جب کہ پرو اور پرومیکس 4 کلرز سلور، گریفائٹ، گولڈ اور پیسیفک بلیو میں موجود ہوں گے۔

بیٹری

گوکہ ایپل نے نئے فونز کی بیٹریز کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ پرومیکس کی بیٹری 3700 ایم اے ایچ جب کہ دیگر ماڈلز کی 2800 ایم اے ایچ ہوگی۔ اس کے علاوہ فونز 15 واٹ کی وائرلیس فاسٹ چارنگ کو سپورٹ کریں گے۔

قیمت

آئی فون12 منی : 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار 583 پاکستانی روپے)

آئی فون 12: 799 ڈالرز ( ایک لاکھ 30 ہزار 976 پاکستانی روپے)

آئی فون 12 پرو: 999 ڈالرز  (ایک لاکھ 63 ہزار 761 پاکستانی روپے)

آئی فون 12 پرو میکس: 1099 ڈالرز  (ایک لاکھ 80 ہزار 153 پاکستانی روپے)

ایکسیسریز

جیسا کہ سب کو توقع تھی ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے کسی بھی موبائل کے ساتھ ڈبے میں کوئی ہیڈ فون یا چارجر نہیں دیا۔

اسٹوریج

آئی فون 12 منی اور 12 کی اسٹوریج بالترتیب 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی کے ساتھ ہوگی جب کہ پرو اور پرومیکس 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی کے آپشن کے ساتھ موجود ہیں۔ ایپل نے فنگر پرنٹس کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا جنہیں پچھلے ماڈلز سے ہٹادیا گیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وائرس اور اینٹی باڈیز کی ہولوگرام سے شناخت ممکن
Next: گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ، مریم اور بلاول جلسہ گاہ پہنچ گئے

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.