Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ذرا گنگنائیے… گوگل آپ کا مطلوبہ نغمہ خود ہی تلاش کرلے گا!

Daily Rehbar اکتوبر 16, 2020 (Last updated: اکتوبر 16, 2020) 1 minute read
2093804-humtosearchx-1602848651-908-640x480

سلیکان ویلی: گوگل نے انٹرنیٹ پر موسیقی کی تلاش کا ایک نیا انداز پیش کیا ہے: اگر آپ کوئی خاص نغمہ یا موسیقی کا نمونہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو گوگل کا نیا فیچر ’’ہم ٹو سرچ‘‘ (hum to search) استعمال کرتے ہوئے اس کا کچھ حصہ (10 سے 15 سیکنڈ تک) گنگنا دیجئے، چاہے وہ کتنا ہی مبہم کیوں نہ ہو۔ گوگل اس سے ملتی جلتی تمام دھنیں اور گانے ڈھونڈ نکالے گا۔

اس بات کا اعلان گزشتہ روز گوگل کے آفیشل بلاگ میں کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر اس کا انحصار وائس سرچ کی تکنیکوں پر ہے جنہیں خاص طور پر موسیقی اور نغمے تلاش کرنے کی غرض سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سہولت گوگل وائس سرچ میں ’’سرچ اے سانگ‘‘ کے عنوان سے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

جو گانا بھی تلاش کرنا ہو اسے گنگنانے کے علاوہ آپ اس انداز میں سیٹی بھی بجا سکتے ہیں، گوگل تب بھی اس سے ملتی جلتی دھن یا نغمہ تلاش کرلے گا۔
گوگل بلاگ کے مطابق، ہر نغمے اور ہر دھن میں کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جنہیں اس کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔

’’ہم ٹو سرچ‘‘ فیچر کا الگورتھم اتنا ذہین ہے کہ وہ آپ کی گنگنائی ہوئی دھن کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ کا موازنہ دوسری دھنوں اور نغموں کے مخصوص فنگر پرنٹس سے کرتا ہے اور سیکنڈ بھر میں اس سے ملتی جلتی دھنیں اور نغمے ’’سرچ رزلٹس‘‘ میں ظاہر کردیتا ہے۔

فی الحال ایپل آئی فون کےلیے یہ فیچر صرف انگلش گانوں کو سپورٹ کرتا ہے، تاہم اینڈروئیڈ والے دیگر تمام اسمارٹ فونز میں یہ فیچر 20 زبانوں میں نغموں کو تلاش کرسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انفلوئنزا کی دوا بھی کورونا وائرس کے خلاف مفید ہوسکتی ہے، تحقیق
Next: نواز شریف فوج اور عدلیہ کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.