Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اس مرچ میں کتنی مرچیں ہیں… یہ اسمارٹ آلہ سب کچھ بتاتا ہے

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2020 1 minute read
2096402-chillicapodx-1603363443-223-640x480

ھائی لینڈ: کچھ مرچیں واقعی بہت تیز ہوتی ہیں جبکہ بعض مرچیں صرف دیکھنے میں تیز نظر آتی ہیں ورنہ ان کا ذائقہ اتنا مرچوں والا نہیں ہوتا۔ اب یہی بات معلوم کرنے کےلیے تھائی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک آلہ ایجاد کرلیا ہے جسے اسمارٹ فون سے منسلک کرکے مرچوں میں تیزی کا پتا لگایا جاسکتا تھا۔

یہ آلہ جسے ’’چلیکا پوڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، تھائی لینڈ کی ’’پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی‘‘ کے اسسٹنٹ پروفیسر واراکورن لمبٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایجاد کیا ہے۔

یہ آلہ گلوکومیٹر کی پٹی (اسٹرپ) جیسا دکھائی دیتا ہے جسے خوبصورتی کی غرض سے لال مرچ کی شکل والے ایک سانچے میں بند کیا گیا ہے۔
مرچوں کی شدت معلوم کرنے والی یہ پٹی ایک ’’کاغذی سینسر‘‘ پر مشتمل ہے جس میں نائٹروجن ایٹموں کی معمولی مقدار والے گریفین نینو ذرّات شامل کیے گئے ہیں۔

جس مرچ کی شدت معلوم کرنی ہو، اسے خشک کرکے ایتھنول والے ایک محلول میں ڈال کر خوب اچھی طرح ہلایا جاتا ہے۔ اس طرح بننے والے مائع کا صرف ایک قطرہ لے کر پٹی پر رکھ دیا جاتا ہے۔

مرچوں میں ’’مرچ‘‘ کی وجہ بننے والا مرکب ’’کیپسیسین‘‘ (capsaicin) اس پٹی میں موجود گریفین اور نائٹروجن کے ساتھ کیمیائی عمل کرکے الیکٹرون خارج کرتا ہے جنہیں یہ آلہ برقی رو (کرنٹ) کی صورت میں محسوس کرلیتا ہے: کرنٹ جتنا زیادہ ہوگا، کیپسیسین کی مقدار اتنی ہی زیادہ ہوگی، یعنی مرچیں بھی اتنی ہی تیز ہوں گی۔

مرچوں کی یہ پیمائش اس آلے سے منسلک اسمارٹ فون میں منتقل ہوتی ہے جہاں ایک خاص ایپ اس کا تجزیہ کرتی ہے اور نتائج اسکرین پر ظاہر کر دیتی ہے۔

دیگر مہنگے اور مروجہ تجزیاتی آلات کے ذریعے بھی اس آلے کی پیمائشوں میں درستی کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد اسے باقاعدہ فروخت کےلیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس کا پہلا ماڈل چھ اقسام کی مرچوں میں تیزی کی پیمائش کرسکتا ہے جسے پرچون کی دکانوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں تک میں بہ آسانی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ عام صارفین کے علاوہ ادویہ ساز کمپنیاں بھی بعض دواؤں میں کیپسیسین کی پیمائش کےلیے بھی اسی آلے سے استفادہ کرسکیں گی۔

اس منفرد ایجاد کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’اپلائیڈ نینو مٹیریلز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائع شائع ہوئی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جین تھراپی سے نابیناپن دور کرنے میں اہم کامیابی
Next: لوگوں کو تھوڑا صبرکرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.