Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

فضائی آلودگی جذب کرنے والی ایک دیوار 780 درختوں جتنی مؤثر

Daily Rehbar نومبر 18, 2020 (Last updated: نومبر 18, 2020) 1 minute read
2105814-knoxoutx-1605526418-392-640x480

وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں آج کل ایک عمارت کی بڑی دیوار عام لوگوں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بظاہر اس دیوار پر عام سا پینٹ استعمال کرتے ہوئے مصوری کی گئی ہے لیکن درحقیقت یہی پینٹ نائٹروجن آکسائیڈز کی اتنی فضائی آلودگی جذب کرتا ہے کہ جتنی 780 درخت کرسکتے ہیں۔ زہریلی کہر یا ’اسموگ‘ کی ایک بڑی وجہ یہی نائٹروجن آکسائیڈز ہوتے ہیں۔

اس پینٹ میں رنگ کے ساتھ ساتھ ’’فوٹو کیٹالسٹ‘‘ کہلانے والے خاص مرکبات بھی شامل کیے گئے ہیں جو نائٹروجن آکسائیڈز کی فضائی آلودگی کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دھوپ میں موجود الٹراوائیلٹ شعاعوں کو استعمال کرتے ہوئے، نمی کی مدد سے، ان نقصان دہ گیسوں کو بے ضرر مادّوں میں تبدیل کردیتے ہیں۔

پانی ان مادّوں کو دھو دیتا ہے اور یوں دیوار ایک بار پھر سے آلودگی جذب کرنے کےلیے تیار ہوجاتی ہے۔

وارسا میں جس دیوار پر یہ پینٹ کیا گیا ہے وہ بہت بڑی ہے اور اتنی نائٹروجن آکسائیڈ جذب کرسکتی ہے کہ جتنی 780 درخت مجموعی طور پر کرسکتے ہیں۔

’’ناکس آؤٹ‘‘ (KNOxOUT) کہلانے والا یہ پینٹ فلپائن کی ایک کمپنی ’’بائسن‘‘ (BOYSEN) نے ایجاد کیا ہے اور اس کا فارمولا بھی اسی کمپنی کی ملکیت ہے۔

ناکس آؤٹ سے تیار کی گئی بڑی بڑی پینٹنگز اس سے پہلے بنکاک اور بلغراد میں بھی عمارتوں کی دیواروں پر کی جاچکی ہیں۔ اس فہرست میں وارسا تیسرا شہر ہے جبکہ لیما، سڈنی، جکارتا، منیلا، ساؤ پالو، سان تیاگو، جوہانس برگ، ملبورن، بگوٹا اور پاناما سٹی میں بھی اونچی اونچی عمارتی دیواروں پر ’’ناکس آؤٹ‘‘ سے بنی پینٹگز نظر آنے لگیں گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کم وقفے کی ورزش بھی جسم کےلیے مفید قرار
Next: وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.