Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

جسمانی اور پٹھوں کی صحت اور دماغی صحت کے درمیان مضبوط تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar نومبر 20, 2020
2107254-fitness-1605817810-496-640x480

لندن: وسیع پیمانے پر کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر دل، پٹھوں، عضلات اور جسم کی فٹنیس کا تعلق براہِ راست دماغی صحت سے ہوتا ہے۔ اگر انسان فٹ نہ ہو تو اس کی دماغی صحت بھی شدید متاثرہوسکتی ہے۔

دوسری جانب جسمانی طور پر فٹ نہ ہونے سے خود نفسیاتی اور دماغی عوارض مثلاً ڈپریشن اور انزائٹی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 150,000 افراد کا جائزہ لیا گیا ہے۔ آخری نتائج کے مطابق اگر قلب و سانس کی کیفیت بہتر ہے، انسانی پٹھے (مسلز) مضبوط ہیں تو پھر دماغی صحت بھی اتنی ہی اچھی ہوگی اور اگر جسمانی کیفیت کمزور ہوں گی تو اس کا اثر دماغی صحت پر بھی پڑے گا۔

طب میں اکثر کہا جاتا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحتمند دماغ کو جنم دیتا ہے۔ اب لاکھوں افراد پر کئی گئی یہ تحقیق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں جسمانی تندرستی اور دماغی صحت کے درمیان تعلق تو دریافت ہوا ہے لیکن مزید کئی سوالات بھی پیدا ہوئے ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔
اس ضمن میں جسمانی سرگرمی، تندرستی اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا ایک وسیع ڈیٹا بیس کئی برس تک دیکھا گیا ہے۔ پورا ڈیٹا بایوبینک سے لیا گیا ہے۔ اس میں 40 سے 69 سال تک کے برطانوی، اسکاٹ لینڈؑ اور ویلز کے باشندوں کی قلبی اور سانس (کارڈیو ریسپائریٹری) صحت اور ذہنی صحت کے ڈیٹا پر غور کیا گیا۔ مطالعے سے پہلے اور بعد میں انہیں چھ منٹ تک جامد ورزشی سائیکل پر بٹھا کر ان کے سانس اور دل کی کیفیت معلوم کی گئی۔

اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں کی گرفت پر بھی تحقیق کی گئی۔ سات سال بعد شرکا سے دوبارہ رابطہ کیا گیا اور ان سے سوالنامے پوچھے گئے جو ڈپریشن اور اینزائٹی کے متعلق تھے۔ اس طرح معلوم ہوا کہ جن شرکا کی جسمانی صحت خراب تھی ان میں ڈپریشن، اداسی اور مایوسی کا عنصر اسی تناسب سے زیادہ تھا

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: معروف آل راؤنڈر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Next: گلی سڑی سبزیوں سے یو وی روشنی جذب کرنے والا مٹیریئل تیار

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.