،تفصیلات کے مطابق ایس سی او نے تھری جی فور جی کی سروس کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے روندو کے صدر مقام ڈمبوداس اور نواح کے علاقوں میں بھی 4G سروس کا آغاز کر دیا ہے،علاقہ عوام نے ایس سی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایس سی او نے اس سے قبل پچھلے تین ماہ کے دوران مچلو ترکتی، کھرمنگ الڈینگ، کچورا ،تھگس،ڈغونی بلغار، سسی، حراموش,گنوخ، استک اور دیگر علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس کا کامیابی سے آغاز کیا
عوامی خدمت کے اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس سی او نے ڈمبوداس میں بھی فور جی ، سروس کا آغاز کیا۔صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس سی او کی بدولت ہم دور جدید کی اہم سہولت سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں
فور جی سروس کی فراہمی ہمارا درینہ مطالبہ تھا ایس سی او نے عوامی خواہش اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔انھوں نے کہا ایس سی او کی جانب سےفور جی کی فراہمی اہلیان ڈمبوداس کے لیے بڑا تحفہ ہے اب یہاں کے عوام بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے۔
اہلیان علاقہ نے فور جی کی فراہمی پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔