357

گلگت: ایف بی آر کی طرف سے تاجر برادری کو مختلف حربوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جاۓ، سینٸر ناٸب صدر نگر چیمبر آف کامرس سرفراز حسین

گلگت(اسپیشل رپورٹر)سینٸر ناٸب صدر نگر چیمبر آف کامرس سرفراز حسین نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے تاجر برادری کو مختلف حربوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کا جاۓ اسلام آباد میں تاجروں کے گوداموں میں ہیلے بہانوں سے چھاپے لگا کر تنگ کیا جارہا جس کی بھر پورمذمت کرتے ہیں اور آٸندہ اس قسم کے اقدامات سے تاجر برادری کو تنگ نہ کیا جاۓ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جاۓ گا

تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کی معیشیت کی مضبوطی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے لہذا حکومت اور ایف بی ار تاجروں کو سہولیات فراہم کرے اور کاروبار کے مواقع فراہم کرے تاکہ ملکی معیشیت مضبوط اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ملک مذید ترقی کرسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں