282

کوہلوں کی بھل صفائی یکم مارچ سے شروع ہوگی، اے سی گلگت

تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر بھل صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کوہل کے ساتھ غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو گرادیں گے، اسامہ مجید چیمہ

گلگت (پ، ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کوہلوں کی بھل صفائی کو مکمل کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرونگا تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر بھل صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کوہل کے ساتھ غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو گرادیں گے اپنے اپنے بنہ جات کی صفائی کیلئے زمہ داروں کو لیگل نوٹسز کے بعد عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی بھل صفائی مہم کا حصہ بناونگا

جبکہ مجسٹریٹس کے ساتھ میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز بھی بھل صفائی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں گے جبکہ بھل صفائی کے سلسلے میں یکم مارچ سے 20 مارچ تک کوہلوں میں پانی بند رہے گا اور سردار کوہل 23مارچ سے 30 مارچ تک پانی بند رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دربار ہال میں متعلقہ اداروں کے آفیسران، نمبرداروں، سابق کونسلرز،اور مجسٹریٹس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے بھل صفائی کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جبکہ جوڈیشل کلرک بلدیہ عظمیٰ گلگت سیف الملوک نے رسم حلہ شری کے تحت کوہلوں کی مشترکہ بھل صفائی پر روشنی ڈالی، اجلاس میں نمبرداروں نے ایڈ منسٹریٹر سے درخواست کیکہ وہ بھل صفائی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ ورکس، محکمہ واسا، واٹر منیجمنٹ، محکمہ زراعت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے کردار کی ادائیگی کیلئے انکی حاضری یقینی بنائیں تاکہ پائیدار انداز میں بھل صفائی کا بنیادی مسٗلہ حل ہوسکے اس موقع پر تاجربرداری نے بھی بلدیہ عظمیٰ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھل صفائی کے سلسلے میں مہم کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں مقررین نے زور دیاکہ کوہل پائین اور بالا میں سابق ادوار میں چوکیدار نظام ہوتا تھا اسے دبارہ بحالکیا جائے تاکہ پانی کی مناسب ترسیل یقینی بنانے کے ساتھ کوہلوں کی دیکھ بال بھی ہوسکے گی شرکاء نے کہا کہ زیارت امپھری سے یاد گار چوک تک کوہل پائین کی صفائی کیلئے سرکاری ادارے اپنے اپنے بنہ جات کی صفائی مکمل کریں گے تو سونی کوٹ کے عوام کوپانی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی جس سے آبپاشی کیلئے ضرورت کے تحت پانی مہیا ہوسکے گا شرکاء نے کہا کہ کوہل پائین پر جگہ جگہ عوام نے غیر قانونی تجاوزات کیں ہیں جسے ہٹانے کیلئے انتظامیہ سخت ایکش لینے کی ضرورت ہے، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو رعائت نہیں ملے گی جسکا جو کام اور زمہ داری ہوگی اسے مکمل کرنا ہوگا انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ واسا اور واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آبپاشی کے سلسلے میں ایک ایک ترقیاتی سیکم رکھی ہے جو کہ مقررہ مدت کے اندر ترقیاتی سکیم مکمل کریں گے جس سے زمینداروں کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا وہاں پانی کا مسٗلہ بھی حل ہوگا اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تمام شرکاء کا بھل صفائی مہم کے سلسلے میں اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ اداکیا اور بھل صفائی مہم کو ملکر کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں