سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد پھیلانے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گلگت بلتستان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
گلگت پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، نفرت انگیز اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔
