Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پاکستان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزارتک پہنچ گئی

Daily Rehbar نومبر 7, 2019
1871430-dengueinpeshawercity-1573074380-871-640x480

اسلام آباد: پاکستان میں ڈٰینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ملک میں ڈینگی سے اب تک 66 افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔

صحت کے ماہرین کے مطابق ملک میں آب و ہوا کی تبدیلی، بارشوں اور گرمی میں اضافے سمیت کئی وجوہ سے ڈینگی میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے سینیئر آفیشل ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 2011 میں 27 ہزار مریض تھے اور اب اس وقت تک ان کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوچکی ہے تاہم 2011 کی ڈٰینگی وبا میں مرنے والوں کی تعداد قدرے زیادہ یعنی 371 تھی۔ انہوں نے اس کی وجہ آب و ہوا میں تبدیلی کو قرار دیا لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ رانا  صفدر نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کے تدارک کے لیے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔

ڈینگی مرض کی ماہر ڈاکٹر مہسیما صدیقی نے اس کا ذمے دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب اور اسلام آباد بالخصوص حفاظتی اقدامات میں ناکام ہوچکے ہیں جن میں پانی کے ذخائر پر اسپرے جیسے سادہ اقدامات بھی شامل ہیں جو اب تک نہیں کئے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت بیدار ہوئی جب سینکڑوں افراد اس سے متاثر ہوچکے تھے۔ اب بھی ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں ڈینگی مچھروں کے خلاف اسپرے نہیں ہوسکا۔

اے ایف پی کے مطابق سب سے زیادہ افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیں جہاں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12433 سے تجاوز کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وائرس ایڈس ایچپٹیائی مچھر سے پھیلتا ہے جو صاف پانی پر پلتا ہے اور پاکستان میں یہ مرض وبائی صورت اختیار کرچکا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان کے لیے چہرہ شناسی پر کام جاری
Next: مشکوک مواد کے باعث،انسپیکٹر کو ایٹمی پلانٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا: محکمہ ایٹمی توانائی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.