Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

صرف ایک ڈالر کورونا ٹیسٹ کی افریقہ میں آزمائش جاری

Daily Rehbar مئی 14, 2020 1 minute read
2041215-testkits-1589393823-116-640x480

ڈاکار: افریقہ میں صرف ایک ڈالر کی کورونا ٹیسٹ کٹ آزمائشی مراحل سے گزرہی ہے جو استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔

اس ٹیسٹ کٹ کو سینیگال کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ میں آزمایا جارہا ہے جو ڈاکار شہر میں واقع ہے۔ ایک ڈالر ٹیسٹ برطانوی کمپنی مولوجک نے تیار کیا ہے جو استعمال میں عین حمل کے ٹیسٹ کی طرح آسان ہے۔ تاہم اس میں انسانی تھوک کے نمونے رکھے جاتے ہیں۔ پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اگر ابتدائی نتائج حوصلہ افزا نکلتے ہیں تو اسے تجارتی پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا۔

پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ امادوسال، کے مطابق کورونا ٹیسٹ کٹ بطورِ خاص افریقی ممالک کے لیے بنائی گئی ہے۔ توقع ہے کہ روزانہ 500 سے 1000 ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے لیے جدید تجربہ گاہ کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ کامیابی کی صورت میں سالانہ 40 لاکھ ٹیسٹ کٹس تیار کرنا ممکن ہوگا۔

اس وقت کورونا وائرس کو پولی مریز جین ری ایکشن (پی سی آر) تکنیک کے ذریعے شناخت کیا جارہا ہے۔ اس عمل میں بہت وقت اور اخراجات صرف ہوتے ہیں اور مہنگے ترین آلات کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن صرف 150 روپے والی دستی کٹ انسانی جیب میں سماسکتی ہے۔

مولوجِک کمپنی کے مرکزی سائنسداں جو فشے کہتے ہیں کہ روایتی ٹیسٹ پوری دنیا کے بس میں نہیں اس لیے غیرمنافع بخش انداز میں نئی ٹیسٹنگ کٹس تیار کی گئی ہیں جن کی بدولت کہیں بھی کسی بھی جگہ ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب دیگر ماہرین نے ایک ڈالر کورونا ٹیسٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اس کی افادیت جانچنے کے لیے بہت سارے ٹیسٹ انجام دینا ہوں گے۔

 

 

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا وائرس کا دنیا سے ختم ہونے کا امکان نہیں، عالمی ادارہ صحت
Next: چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.