Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

برطانوی ماہرین: ماؤتھ واش کورونا ختم کرسکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او کی تردید

Daily Rehbar مئی 16, 2020
2041799-mouthwash-1589567905-712-640x480

لندن: برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض اقسام کے ماؤتھ واش کے غرارے کرنے سے بعض اقسام کے وائرس کے بیرونی غلاف تباہ ہوجاتے ہیں اور شاید ان میں کورونا وائرس بھی شامل ہے۔ تاہم عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کے کوئی ’ٹھوس ثبوت‘ نہیں ہیں۔

اس ضمن میں عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا کہ ماؤتھ واش بالخصوص کورونا وائرس کے ’بیرونی خول‘ شکستہ ہوجاتا ہے اور وہ مزید تعداد بڑھا نہیں سکتا۔

اس سے قبل بعض برطانوی سائنسدانوں اور بالخصوص کارڈیف یونیورسٹی کے ماہرینِ وبائیات نے ایک چھوٹی رپورٹ شائع کی ہے جن میں کیمبرج اور دیگر اداروں کے سائنسداں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماؤتھ واش سے غراروں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔ بعض تجرباتی اور طبی مشاہدوں (لیکن محدود) سے معلوم ہوا ہے کہ کئی اقسام کے ماؤتھ واش میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کئ اقسام کے وائرس کے بیرونی خول کو توڑ کر انہیں غیرسرگرم کردیتے ہیں۔ یہ اجزا وائرس کے لائپڈز کو تباہ کردیتےہیں اور شاید یہ کورونا وائرس کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے جواب میں عالمی ادارہ برائے صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس میں ماؤتھ واش کسی انسان کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہو۔

اس رپورٹ کے مرکزی مصنف پروفیسر او ڈونل نےبتایا کہ اگرچہ کورونا کے بارے میں یہ بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن بعض تجربہ گاہوں میں ٹیسٹ ٹیوب اور محدود کلینکل ٹرائلز سے معلوم ہوا ہے کہ ماؤتھ واش کئی وائرس کے غلاف تباہ کرکے انہیں بے عمل کرسکتےہیں۔ ان کے مطابق کورونا کے ضمن میں فوری تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کی تصدیق یا تردید کی جاسکے۔

ماہرین کے مطابق ماؤتھ واش میں کلورہیکزائڈائن، سیٹائل پائریڈینیئم کلورائیڈ، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ اور پوویڈون آئیوڈین جیسے مؤثر اجزا ہوتے ہیں جو ہمیں وائرس کے انفیکشن سے بچاتے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسرائیل مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آباد کاروں کی توسیع سے باز رہے، اردن
Next: کورونا وائرس کی صورت میں روشنی خارج کرنے والا ماسک

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.