Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

نیلی سبز الجی کے پیوند سے زخم تیزی سے بھرنے لگے

Daily Rehbar مئی 18, 2020 1 minute read
2042381-algeabaseddressing-1589735721-381-640x480

بیجنگ: اگر زخم بھرنے والی پٹیوں اور پھائے پر سبز نیلی الجی کو شامل کرلیا جائے تو اس طرح دیرینہ زخم تیزی سے مندمل ہوسکتے ہیں۔

اس ضمن میں جلد پر لگانے کا ایک پیوند یا پٹی کا پھایہ بنایا گیا ہے جس پرسبز اور نیلی الجی کو زندہ رکھا گیا تھا اور جب چوہوں پر اسے آزمایا گیا تو اس کے دیرینہ زخم اور جلد ٹھیک نہ ہونے والے ناسور بہت جلدی ٹھیک ہوگئے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

بعض افراد کے زخم لاکھ کوشش کے باوجود ٹھیک نہیں ہوپاتے جس کی وجہ ذیابیطس، خون کی متاثرہ روانی یا دیگر عوامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح زخم پر لگے کٹ اور جلنے کے بعد بھی وہ صحتیاب نہیں ہوپاتے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ متاثرہ حصے یا ہاتھ ، پیر یا انگلی کو کاٹنا بھی پڑتا ہے۔
ذیابیطس کے مریض کے زخموں کو بسااوقات آکسیجن گیس سے بھی ٹھیک کیا جاتا ہے کیونکہ یہ گیس جلد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم اس کی اپنی حدود ہیں کیونکہ گیس کا بہت ہی کم حصہ اندر تک پہنچ پاتا ہے۔

اب جلد کے اندر آکسیجن پہنچانے کے لیے چین کی نینجنگ یونیورسٹی نے قدرت سے ایک سبق سیکھا ہے جس میں انہوں نے زخم کی بنائی جانے والی پٹی میں ایک طرح کا بیکٹیریا Synechococcus elongates رکھا جس کی اکثریت زندہ تھی۔ یہ بیکٹیریا عام طور پر نیلی سبز الجی بھی کہلاتا ہے جو دھوپ کی موجودگی میں قدرتی طور پر آکسیجن خارج کرتا رہتا ہے۔ ظاہر ہے کہ آکسیجن ضیائی تالیف (فوٹوسنتھے سز) کی صورت پیدا ہوتی ہے۔

اس پیوند میں ہائیڈروجل کے موتی رکھے گئے ہیں جو بیکٹیریا کے آکسیجن کو جذب کرکے جلد کی گہرائی تک لے جاتے ہیں۔ یہ آکسیجن پسینے کے پوروں اور مساموں میں نفوذ کرجاتی ہے اور جلد کی اندر تک جاتی ہے۔ اس پیوند کو بنانے میں صرف 82 سینٹ یا پاکستانی 125 روپے خرچ ہوتے ہیں۔

اب اگلے مرحلے میں بیکٹیریا پیوند کا موازنہ آکسیجن تھراپی سے کیا گیا اور چوہوں پر لگائے گئے ایک سینٹی میٹر کے زخموں پر انہیں آزمایا گیا۔ اگلے چھ دن میں آکسیجن تھراپی سے زخم 20 فیصد سکڑا اور الجی والے پیوند کا زخم 45 فیصد تک ٹھیک ہوگیا۔ اس عمل میں کوئی سائیڈ افیکٹ نہ دیکھا گیا جبکہ بیکٹیریا پیوند نے زخم کو تین روز قبل ہی مکمل طورپر بند کردیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بیکٹیریا والے پیوند عام آکسیجن تھراپی کے مقابلے میں 100 گنا زائد آکسیجن زخم کے اندر پہنچاتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اسے انسانوں پر آزمایا جائے گا اور امید ہے کہ اس طرح زخم بھرنے میں بہت مدد مل سکے گی۔

بشکریہ:ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: عنقریب عراق اور شام سے امریکیوں کو بیدخل کردیا جائے گا، ایران
Next: انسانی پٹھوں سے ڈرون کنٹرول کرنے کا کامیاب مظاہرہ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.