Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

آکسیجن کے ساتھ دوا پہنچانے والے، خون کے مصنوعی خلیات تیار

Daily Rehbar جون 5, 2020
2047683-redbloodcells-1591298339

میکسیکو: خون پر دنیا بھر میں تحقیق کی جارہی ہے اور مصنوعی حیاتیات کے ذریعے بھی اس کی افادیت بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔

تازہ خبر یہ ہے کہ سائنسدانوں نے خون کے سرخ خلیات (آربی سی) کو مصنوعی طور پر بنایا ہے جن میں دیگر بہت سے خواص شامل کئے گئے ہیں۔ اس اختراع کے ذریعے نہ صرف خون کے سرخ خلیات کےذریعے آکسیجن کو بدن کے کسی بھی حصے میں بھیجا جاسکتا ہے، وہیں خاص ادویہ بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیات زہریلے اجزا کی شناخت کےعلاوہ دیگر بہت سے کام بھی کرسکیں گے۔

ہم جانتے ہیں کہ خون کے سرخ خلیات کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔ یہ پھیپھڑوں میں آنے والی آکسیجن جسم کے تمام خلیات اور بافتوں (ٹشوز) تک پہنچاتے ہیں۔ اس میں ہیموگلوبِن کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جس میں پروٹین اور فولاد آکسیجن سالمات (مالیکیول) سے جڑا ہوتا ہے۔ طب کی رو سے آر بی سی میں میں بہت سے خود حفاظتی فیچرز بھی ہوتے ہیں جن کی بدولت وہ اپنا کام انجام دیتے ہیں۔ وہ سکڑتے اور پھیلتے ہوئے خون کی بہت باریک نلیوں میں سے گزرجاتے ہیں، اپنا کام کرتے ہیں اور ہمارے جسم میں خاصے وقت تک موجود رہتے ہیں۔

اگرچہ اس سے قبل بھی سرخ خلیات بنانے کی کوششیں ہوتی رہیں لیکن ان کے تمام خواص کی نقل میں بڑی کامیابی نہ مل سکی۔ لیکن اب یونیورسٹی آف نیو میکسکو، سینڈیا نیشنل لیبارٹریز اور ساؤتھ چائنا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے خون کے ایسے مصنوعی خلیات بنائے ہیں جو اصل خلیات کے تمام کام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور بھی انجام دے سکتے ہیں۔

اس کے لیے ماہرین نے پہلے اصل خلیات کا مطالعہ کیا جو انسانی جسم سے لیے گئے تھے۔ سب سے پہلے خلیات پر سیلیکا کی بہت باریک پرت چڑھائی گئی، اس کے بعد ایسے پالیمر کی تہہ لگائی گئی جس میں مثبت (پازیٹو) اور منفی(نگیٹو) دونوں طرح کے چارج موجود تھے۔ اس کے بعد سلیکا کو ہٹادیا گیا اور تمام خلیات کو آر بی سی کے اوپر پائی جانے والی قدرتی پرت میں ڈھانپا گیا۔

اس طرح یکساں چارج، پروٹین،جسامت اور خواص والے بہت سارے خون کے خلیات تیار ہوئے۔ چوہوں پر تجربات میں یہ بہترین ثابت ہوئے اورقدرتی طور پر سکڑتے اور سمٹتے رہے اور باریک باریک نالیوں میں سے بھی گزرگئے۔ چوہوں کے جسم میں یہ 48 گھنٹے تک گھومتے رہے اور اس ضمن میں کوئی ضمنی اثرات سامنے نہیں آئے۔

اگلے ٹیسٹ میں خلیات میں سرطان کی ادویہ، ہیموگلوبن، زہریلے مادوں کے سینسر اور مقناطیسی نینوذرات بھی کامیابی سے شامل ہوئے۔ اس طرح ایک خلیہ کئی کام کرسکتا ہے یعنی وہ دوا پہنچاسکتا ہے، خطرناک مرکبات کی شناخت کرسکتا ہے اور دیگر امورانجام دے سکتا ہے۔

تاہم اگلے مراحل میں انہیں انسانوں پر بھی آزمایا جائے گا لیکن اس کی منزل ابھی بہت دور ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا کے تازہ حملے کرکٹرزکی ٹریننگ میں دیواربن گئے
Next: ملک میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.