Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

وٹامن سے اپنی ’قوت مدافعت‘ مضبوط بنائیے

Daily Rehbar جون 16, 2020 1 minute read
2051141-vitamincfruits-1592287367-802-640x480

ورونا کا جن قابو میں نہیں آسکا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس نے اس سال مسلمانوں کے فریضہ ٔحج پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے اس وائرس کی وجہ سے لوگوں میں زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ جب سے یہ وبا پھیلی ہے لوگ کھانوں کے معاملے میں محتاط نظر آرہے ہیں، کیوں کہ اس بیماری کا مقابلہ مضبوط قوت مدافعت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ وٹامن (حیاتین) کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ بھرپور نیند لیں، پرسکون رہیں اور تمام ضروری غذائی اجزا پر مشتمل غذا نوش جان کریں۔

وٹامن دو الفاظ ’’ وٹا‘‘ اور ’’ایمین‘‘ کے ملاپ سے بنا ہے۔ وٹا انگریزی کے لفظ vital سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی اہم یا ضروری کے ہیں، جب کہ ایمین (Amine) ایسے کیمیائی مرکبات کو کہتے ہیں، جو زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کیمیائی مرکبات کی ساخت پیچیدہ ہوتی ہے اور یہ قلیل مقدار میں جسم کو درکار ہوتے ہیں، لیکن زندگی کے لیے اتنے اہم اور ضروری ہوتے ہیں کہ ان کی کمی اور عدم موجودگی سے ہماری صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔ عام طور پر وٹامن کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک وہ جو چکنائی میں حل پذیر ہوتے ہیں۔ جن میں وٹامن بی اور سی کمپلیکس شامل ہیں ۔
وٹامن کی بڑی مقدار نباتاتی اور حیواناتی ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔ نباتاتی ذرایع میں ہری پتے والی ترکاریاں، جڑ والی سبزیاں، دالیں، چنے، لوبیا، گریاں اور ثابت اناج شامل ہیں، جب کہ حیواناتی ذرایع میں کلیجی، گردے، گوشت، اور مچھلی کے علاوہ دودھ، انڈے اور ان سے تیار شدہ مصنوعات شامل ہیں۔ ہمارے جسم کو وٹامن کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے کسی بھی وٹامن کی کمی سے بیماریاں لاحق ہو نے لگتی ہیں۔ مثال کے طور پر وٹامن اے کی کمی سے جلد کی بیماریاں کیراٹینائزیشن ، شب کوری اور ذہنی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

اب ان وٹامن کا تذکرہ کرتے ہیں، جو کورونا میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ یعنی جو مختلف وبائی امراض کے خلاف انسانی جسم میں بھرپور قوتِ مدافعت یا محافظ بن کر بچاؤ کر سکتے ہیں۔ وٹامن اے نباتاتی غذاؤں میں زرد نارنجی اور سبز مادے میں بطور کیروٹین پایا جاتا ہے، جو آنتوں میں جا کر وٹامن اے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ کیروٹین کو پرو وٹامن اے بھی کہتے ہیں۔ جسم میں یہ جگر کے اندر ذخیرہ ہوتا ہے اور اس کی زیادتی سے انسان سر درد، متلی، ڈائیریا، ہڈیوں کی تکلیف اور خارش کا شکار ہو سکتا ہے۔

یہ وٹامن جہاں جسمانی نشو ونما، بینائی، اور آنکھوں کے لیے نہایت ضروری ہے تو وہاں وبائی امراض کے مقابلے میں قوتِ مدافعت پیدا کر کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس وٹامن کے ضمن میں یہ بات رکھنی چاہیے کہ دودھ کی مصنوعات ، انڈے ، مچھلی، سبز پتے والی سبزیاں ، پیلی اور نارنجی رنگ والی سبزیوں کا استعمال اس کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ لہٰذا اس کی کمی کی تشخیص کے نہ ہونے تک وٹامن اے سپلیمنٹ کا استعمال نہ کیا جائے، کیوں کہ اس کی زیادتی جسم میں چربی کا ذخیرہ بڑھاتی ہے۔ وٹامن سی ایک سادہ قسم کا نامیاتی ترشہ ہے، جو تمام وٹامن میں سب سے زیادہ نازک اور حساس ہے اور ہوا لگنے کی صورت میں ضایع ہو جاتا ہے۔ خوراک میں تازہ پھلوں اور سبزیوں میں وسیع پیمانے پر موجود ہوتا ہے، لیکن اس سے حاصل کردہ مقدار کا انحصار اس بات ہر ہوتا ہے کہ انہیں کیسے تیار کیا جائے۔

وٹامن سی جہاں زخموں کو مندمل کرنے ، دانت اور ہڈیوں کے بنانے، مسوڑھوں کی بافتوں اور خون کی شریانوں کو مضبوط بناتا ہے، تو وہاں یہ جسم میں بیماریوں اور جراثیم کے خلاف قوتِ مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔ جس کی بدولت ہم مختلف خطرناک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ سورج کی شعاعیں ہیں، جن کی موجودگی میں یہ انسانی جسم میں از خود پیدا ہو جاتا ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں گرمی زوروں پر ہے، تو لہٰذا ہمارے جسم میں اس کی کمی نہیں ہو سکتی۔

سورج کی شعاعوں کے علاوہ وٹامن ڈی کلیجی، دودھ، انڈے، مکھن اور بالائی وغیرہ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان تمام باتوں سے یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ ہمارے جسم میں وٹامن کا اہم کردار ہوتا ہے، جو وبائی امراض کے خلاف خودبخود حرکت میں آجاتا ہے، لیکن جن افراد میں کمزور مدافعتی نظام پایا جاتا ہے، ان کو ویکسین یعنی حفاظتی ٹیکے لگوانے پڑتے ہیں تاکہ اسے متحرک کیا جا سکے۔ تاحال کورونا وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی، اس لیے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی غذاؤں میں ایسے وٹامن شامل کریں، جن سے قوتِ مدافعت میں اضافہ یا محافظ نظام مضبوط ہو۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: دورہ انگلینڈ کی راہ ہموار، وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا
Next: پاکستانی بچوں نے کورونا وائرس کے خلاف گیم بنالیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.