Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

مریض کی آواز سن کر ہارٹ فیل کا اندازہ لگانے والی ایپ

Daily Rehbar جون 21, 2020
2052485-heartapp-1592676561-741-640x480

تل ابیب، اسرائیل: دنیا بھر میں کئی مریض ایسے ہیں جو دھیرے دھیرے دل کی ناکامی یا ہارٹ فیلیئر کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس کی پہلی علامت میں پھیپھڑوں کے اندر مائع جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اسی بنا پر ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی گئی ہے جو مریض کی آواز سن کر اس کیفیت کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہارٹ فیل کی ابتدائی علامات میں سانس کی قلت سرِ فہرست ہے کیونکہ پھیپھڑوں کے اندر مائع جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس ضمن میں اسرائیلی کمپنی، کارڈیو میڈیکل نے ’کارڈیو ہیئراو‘ نام کی ایک ایپ تیار کی ہے ۔ یروشلم میں واقع ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر آفر عامر اور ان کے ساتھیوں نے اسے لگ بھگ 40 مریضوں پر آزمایا ہے۔

یہ سارے مریض ہارٹ فیل کی شدید ترین کیفیت کے شکار تھے اور پھیپھڑے مائعات سے بھرچکے تھے۔ اس کے بعد مریض کو پانچ پانچ جملے بولنے کو کہا جن کی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاتی رہی۔ پہلے ان کی گفتگو مرض کی شدت میں ریکارڈ کی گئی اور دوسری مرتبہ ہسپتال میں علاج کے بعد صحت بہتر ہونے کے بعد آواز ریکارڈ کی گئی جب ان کے پھیپھڑے قدرےتندرست اور مائعات سے صاف ہوچکے تھے۔
لیکن بعض مریضوں کی آواز ایپ کے ذریعے ہر روز بھی ریکارڈ کی گئی اور بڑی حد تک صرف آواز کی بدولت ہی ان کے دل اور پھیپھڑے کی کیفیت کو نوٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح گھر بیٹھے ایک مریض اپنی آواز اور بات کرنے کے انداز سےڈاکٹروں کو دل اور پھیپھڑوں کی کیفیت سے آگاہ کرسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ورلڈکپ کا التوا پی ایس ایل 6 پربھی بھاری پڑے گا
Next: پاکستان میں ’تقریباً مکمل‘ سورج گرہن اختتام پذیر ہوگیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.