Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

گٹھیا کی 2 ہزار سال قدیم دوا کورونا کے خلاف بھی مفید

Daily Rehbar جون 25, 2020 1 minute read
2053754-coviddiagnosisdrugsx-1593064524-687-640x480

ایتھنز: یونانی ماہرین نے گٹھیا کی ایک قدیم دوا ’کولچی سین‘ (colchicine) سے کورونا وائرس کے علاج میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آن لائن اور اوپن ایکسیس میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما نیٹ ورک اوپن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ طبّی آزمائش کورونا وائرس سے متاثر 105 افراد پر کی گئی جس میں تمام مریضوں کو دیگر روایتی ادویہ استعمال کرائی جارہی تھیں۔

ان میں سے 55 افراد نے کولچی سین نہیں لی جبکہ 50 مریضوں نے معمول کی دواؤں کے ساتھ کولچی سین کی ایک گولی روزانہ، تین ہفتے تک استعمال کی۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں کولچی سین استعمال نہ کرنے والے مریضوں میں سے 7 کی حالت مزید خراب ہوگئی جبکہ روزانہ ایک گولی کولچی سین لینے والے مریضوں میں سے صرف ایک کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی۔
اگرچہ اس مطالعے کے نتائج امید افزا ہیں لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مطالعہ محدود پیمانے پر کیا گیا تھا، اس لیے جب تک اس بارے میں کوئی بڑا اور زیادہ محتاط طبّی مطالعہ نہیں ہوجاتا، تب تک کورونا کے علاج میں معاونت کےلیے کولچی سین ہر گز تجویز نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز پر کام جاری ہے جبکہ دوسری جانب کووِڈ 19 سے صحت یاب ہوجانے والے مریضوں کے بلڈ پلازما سے لے کر دیگر امراض کے علاج میں پہلے سے استعمال ہونے والی دواؤں سے بھی کورونا وائرس کے علاج میں مدد لینے کے تجربات جاری ہیں۔ کولچی سین کی طبّی آزمائشیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

یاد رہے کہ کولچی سین ایک کم خرچ اور قدیم دوا ہے جس کا اصل مقصد تو گٹھیا میں جوڑوں کی تکلیف کم کرنا ہے لیکن حالیہ طبّی تاریخ میں اسے دل کے امراض میں تکلیف کم کرنے کےلیے بھی کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔

ان امید افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے امریکا میں ایک اور بڑے مطالعے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں متوقع طور پر کورونا سے متاثرہ 6000 افراد کو شریک کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ایشیا کپ کیلیے پی ایس ایل 6 کی قربانی خارج از امکان قرار
Next: گوگل کا صارفین کی جمع کردہ معلومات خاص مدت کے بعد حذف کرنے کا فیصلہ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.