Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار پر آگئی

Daily Rehbar جولائی 21, 2020 1 minute read
kk

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں سرکاری سطح پر اس وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 7 ہزار 69، پنجاب میں 7 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر ملک میں کورونا ٹیسٹس کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 551 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 13 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 90 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 52 ہزار 427 اب بھی فعال ہیں اور 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553 ، پنجاب میں 90 ہزار 444، خیبرپختونخوا میں 32 مہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 922 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868 کورونا مریض ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کراچی میں بکرے چوری کرنے والی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار
Next: مسلم لیگ (ن) کا عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.